Eng Ur-Latn Book Store
🏠 💻 📰 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
20. باب جواز استتباعه غيره إلى دار من يثق برضاه بذلك ويتحققه تحققا تاما واستحباب الاجتماع على الطعام:
باب: اگر مہمان کو یقین ہو کہ میزبان دوسرے کسی شخص کو ساتھ لے جانے سے ناراض نہ ہو گا تو ساتھ لے جا سکتا ہے۔
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 2040 ترقیم شاملہ: -- 5324
وحَدَّثَنِي حَجَّاجُ بْنُ الشَّاعِر ِ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا حَرْبُ بْنُ مَيْمُونٍ ، عَنْ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي طَعَامِ أَبِي طَلْحَةَ نَحْوَ حَدِيثِهِمْ.
نضر بن انس نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے، انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے حضرت ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کے کھانے کے بارے میں ان سب کی حدیث کے مطابق روایت کیا۔ [صحيح مسلم/كتاب الأشربة/حدیث: 5324]
امام صاحب اپنے ایک اور استاد سے، حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ابوطلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے کھانے کے بارے میں روایت، دوسروں کی طرح بیان کرتے ہیں۔ [صحيح مسلم/كتاب الأشربة/حدیث: 5324]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2040
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أنس بن مالك الأنصاري، أبو حمزة، أبو النضرصحابي
👤←👥النضر بن أنس الأنصاري، أبو مالك
Newالنضر بن أنس الأنصاري ← أنس بن مالك الأنصاري
ثقة
👤←👥حرب بن ميمون الأنصاري، أبو الخطاب
Newحرب بن ميمون الأنصاري ← النضر بن أنس الأنصاري
صدوق حسن الحديث
👤←👥يونس بن محمد المؤدب، أبو محمد
Newيونس بن محمد المؤدب ← حرب بن ميمون الأنصاري
ثقة ثبت
👤←👥الحجاج بن الشاعر، أبو محمد
Newالحجاج بن الشاعر ← يونس بن محمد المؤدب
ثقة حافظ
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 5324 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 5324
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
حضرت انس رضی اللہ عنہ کی یہ حدیث مختلف راویوں نے کم و بیش اسلوب میں بیان کی ہے،
تمام روایات کو جمع کرنے سے اس واقعہ کی پوری تفصیلات سامنے آتی ہیں،
کسی ایک آدمی نے مکمل واقعہ،
پوری جزئیات کے ساتھ بیان نہیں کیا،
اس لیے بعض روایات میں خلا یا تضاد محسوس ہوتا ہے،
لیکن تمام روایت کو جمع کرنے سے تمام کڑیاں مل جاتی ہیں۔
اور سب کا مشترکہ مضمون یہی ہے کہ آپ کے ہاتھ لگانے،
برکت کی دعا کرنے اور خود تقسیم کرنے سے بہت کم کھانا بہت سے افراد کے لیے کافی ہو گیا،
حتی کہ گھر والوں نے خود کھا کر پڑوسیوں کو بھی بھیجا،
سب لوگوں نے خوب سیر ہو کر کھایا،
جس سے معلوم ہوا کبھی کبھی خوب شیر شکم ہو کر کھایا جا سکتا ہے۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 5324]