🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

New یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. باب فضل الوضوء:
باب: وضو کی فضیلت کا بیان۔
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 223 ترقیم شاملہ: -- 534
حَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ مَنْصُورٍ ، حَدَّثَنَا حَبَّانُ بْنُ هِلَالٍ ، حَدَّثَنَا أَبَانٌ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى ، أَنَّ زَيْدًا حَدَّثَهُ، أَنَّ أَبَا سَلَّامٍ حَدَّثَهُ، عَنْ أَبِي مَالِكٍ الأَشْعَرِيِّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الطُّهُورُ شَطْرُ الإِيمَانِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ تَمْلَأُ الْمِيزَانَ، وَسُبْحَانَ اللَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ تَمْلَآَنِ أَوْ تَمْلَأُ مَا بَيْنَ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ، وَالصَّلَاةُ نُورٌ، وَالصَّدَقَةُ بُرْهَانٌ، وَالصَّبْرُ ضِيَاءٌ، وَالْقُرْآنُ حُجَّةٌ لَكَ أَوْ عَلَيْكَ، كُلُّ النَّاسِ يَغْدُو، فَبَائِعٌ نَفْسَهُ فَمُعْتِقُهَا أَوْ مُوبِقُهَا".
حضرت ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پاکیزگی نصف ایمان ہے۔ ’الحمد لله‘ ترازو کو بھر دیتا ہے۔ ’سبحان الله‘ اور ’الحمد لله‘ آسمانوں سے زمین تک کی وسعت کو بھر دیتے ہیں۔ نماز نور ہے۔ صدقہ دلیل ہے۔ صبر روشنی ہے۔ قرآن تمہارے حق میں یا تمہارے خلاف حجت ہے۔ ہر انسان جب دن کا آغاز کرتا ہے تو (کچھ اعمال کے عوض) اپنا سودا کرتا ہے، پھر یا تو وہ خود کو آزاد کرنے والا ہوتا ہے یا خود کو تباہ کرنے والا۔ [صحيح مسلم/كتاب الطهارة/حدیث: 534]
حضرت ابو مالک اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: صفائی (پاکیزگی) نصف ایمان ہے، «الحمد لله» میزان کو بھر دیتی ہے، «سبحان الله» اور «الحمد لله» دونوں آسمان اور زمین کے درمیان کو بھر دیتے ہیں۔ نماز نور ہے، صدقہ دلیل ہے، صبر روشنی ہے۔ قرآن تمہارے حق میں دلیل ہو گا، یا تمہارے خلاف۔ ہر انسان صبح کرتا ہے (گھر سے نکلتا ہے) اور اپنے آپ کو فروخت کرتا ہے (کام کاج میں مصروف ہوتا ہے) تو (اچھے اور نیک کام کر کے) اپنے آپ کو (اللہ کی پکڑ اور عذاب سے) آزاد کرتا ہے یا (گناہ اور برے کام کر کے) اپنے آپ کو تباہ و ہلاک کرتا ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب الطهارة/حدیث: 534]
ترقیم فوادعبدالباقی: 223
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، أخرجه الترمذي في ((جامعه)) في الدعوات برقم (3517) وقال: هذا حديث حسن صحيح انظر ((التحفة)) برقم (12167)»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أبو مالك الأشعري، أبو مالكصحابي
👤←👥ممطور الأسود الحبشي، أبو سلام
Newممطور الأسود الحبشي ← أبو مالك الأشعري
ثقة يرسل
👤←👥زيد بن سلام الحبشي
Newزيد بن سلام الحبشي ← ممطور الأسود الحبشي
ثقة
👤←👥يحيى بن أبي كثير الطائي، أبو نصر
Newيحيى بن أبي كثير الطائي ← زيد بن سلام الحبشي
ثقة ثبت لكنه يدلس ويرسل
👤←👥أبان بن يزيد العطار، أبو يزيد
Newأبان بن يزيد العطار ← يحيى بن أبي كثير الطائي
ثقة
👤←👥حبان بن هلال الباهلي، أبو حبيب
Newحبان بن هلال الباهلي ← أبان بن يزيد العطار
ثقة ثبت
👤←👥إسحاق بن منصور الكوسج، أبو يعقوب
Newإسحاق بن منصور الكوسج ← حبان بن هلال الباهلي
ثقة ثبت
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
صحيح مسلم
534
الطهور شطر الإيمان الحمد لله تملأ الميزان سبحان الله والحمد لله تملآن أو تملأ ما بين السموات والأرض الصلاة نور الصدقة برهان الصبر ضياء القرآن حجة لك أو عليك كل الناس يغدو فبائع نفسه فمعتقها أو موبقها
جامع الترمذي
3517
الوضوء شطر الإيمان والحمد لله تملأ الميزان وسبحان الله والحمد لله تملآن أو تملأ ما بين السموات والأرض والصلاة نور والصدقة برهان والصبر ضياء والقرآن حجة لك أو عليك كل الناس يغدو فبائع نفسه فمعتقها أو موبقها
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 534 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 534
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
(1)
طہارت وپاکیزگی کو نصف ایمان قرار دیا گیا ہے،
کیونکہ دل کی صفائی وپاکزگی اور اخلاص نیت ہی پر ظاہری اطاعت وفرمانبرداری کا انحصار ہے،
اگر دل پاک وصاف نہیں ہے،
تو اعمال صالحہ بھی صادر نہیں ہوسکتے،
گویا طہارت کا تعلق باطن سے ہے اور باقی اعمال کا ظاہر ہے،
اس اعتبار سے یہ آدھا حصہ ہوا،
آدھا باطن اور آدھا ظاہر یا شطر ونصف کا لفظ،
طہارت وپاکیزگی کی اہمیت بتانے کے لیے بولا گیا ہے۔
مقصد یہ ہے،
کہ طہارت ایمان کا خاص جزو اور اس کا اہم وضروری شعبہ ہے۔
شاہ ولی اللہ نے اپنی بے مثال کتاب حجۃ البالغہ میں دین وشریعت کی اساس اور بنیاد چار چیزوں کو قرار دیا ہے،
اور باقی تمام ہدایات واحکام کو ان کے تحت داخل کیا ہے۔
وہ فرماتے ہیں:
فلاح وسعادت کی جس شاہراہ کی طرف انبیاءؑ نے دعوت دی،
اگرچہ اس کے بہت سے ابواب میں اور ہر باب کے تحت سینکڑوں ہزار وں احکام ہیں،
لیکن اپنی بے پناہ کثرت کے باوجود وہ سب بس ان چار اصولی عنوانات کے تحت آجاتے ہیں:
(1)
طہارت۔
(2)
اخبات۔
(3)
سماحت۔
(4)
عدالت۔
پھر شاہ صاحب نے ہر ایک کی انتہائی دلنشین حقیقت اور تفصیل بیان کی ہے۔
جو لائق مطالعہ ہے۔
(حجة اللہ البالغة: 1/53،
54) (2)
الْحَمْدُ لِلَّهِ:
میزان کو بھر دیتا ہے،
اس سے اعمال کے وجود اور میزان اعمال کا پتہ چلتا ہے،
کہ نیک اعمال کا وجود اور وزن ہے،
جس کی بنا پر ان کو تولا جائے گا۔
الحمد للہ کہنے کا مقصد اس یقین وحقیقت کا اظہار واعتراف ہے،
کہ سارے کمالات اور تمام وہ خوبیاں جن کی بنا پر کوئی حمد وثنا اور تعریف وتوصیف کا حقدار ٹھہرانا ہے،
وہ صرف اللہ تعالیٰ کی ذات میں ہیں،
اس لیے اصل حمد وستائش اس کےلیے ہے۔
اس یقین وشہادت کا وزن اس قدر زیادہ ہے کہ اس سے ترازو اعمال بھر جائے گا۔
(3)
سُبْحَانَ اللهِ:
سبحان اللہ کہنے کا مقصد اس یقین وحقیقت کی شہادت ادا کرنا ہے،
کہ اللہ تعالیٰ کی مقدس ذات ہر عیب ونقص سے پاک ومنزہ ہے،
اور ہر اس بات سے پاک وبرتر ہے،
جو اس کی شان الوہیت کے منافی ہے۔
اور اللہ تعالیٰ کی تسبیح وتحمید کا اقرار واعتراف،
اس قدر بلند مرتبہ ہے،
کہ اس سے آسمان وزمین معمور ہو جاتا ہے۔
(4)
الصَّلَاةُ نُورٌ:
نماز ایک نور ہے،
جس کا یہ اثر ہے کہ انسان کو صحیح راستہ نظر آجاتا ہے،
اور وہ دنیا میں ہر قسم کی فواحش اور منکرات سے بچ کر چلتا ہے،
اس کو قرآن مجید میں یوں بیان فرمایا گیا ہے:
کہ نماز بلاشبہ فواحش اور منکرات سے روکتی ہے اور اللہ تعالیٰ کا ذکر سب سے کار گر اور بڑا ہتھیار ہے۔
(سورۂ عنکبوت: 45)
اور آخرت میں نماز کے نور کا ظہور اسی طرح ہو گا،
کہ وہ وہاں کے اندھیروں میں روشنی اور اجالا بن کرنمازی کا ساتھ دے گی۔
(5)
الصَّدَقَةُ بُرْهَانٌ:
صدقہ وخیرات (اللہ تعالیٰ کی رضا وخوشنودی کے حصول کی خاطر)
انسان کے مسلم ومومن ہونے کی دلیل وبرہان ہے۔
اگر دل میں ایمان نہ ہو،
تو اپنی کمائی،
آخرت کی خاطر صدقہ کرنا آسان نہیں،
اور یہ اس صدقہ کا حکم ہے،
جو ریا نمود ونمائش اور اپنی بڑائی کے اظہار کےلیے نہ ہو۔
(6)
الصَّبْرُ ضِيَاءٌ:
صبر روشنی اور اجالا ہے،
یعنی اللہ تعالیٰ کے حکم کے تحت نفس کی خواہشات کو دبانا اور دین کی راہ میں ہر قسم کی تلخیاں اورناگواریاں برداشت کرنا،
اس صبر کا نتیجہ ہے۔
اس کی روشنی اور اجالے کے بغیر انسان نہ اطاعت کر سکتا ہے اورنہ معصیت ونافرمانی سے رک سکتا ہے،
اور نہ ہی سرد وگرم حالات میں جزع وفزع کرنے سے باز رہ سکتا ہے،
دین کی پابندی کا انحصار اس وصف کا مرہون منت ہے۔
(7)
الْقُرْآنُ حُجَّةٌ لَكَ أَوْ عَلَيْكَ:
قرآن تمہارے حق میں دلیل وحجت ہے یا تمہارے خلاف۔
اگر تم نے قرآن کو مشعل راہ بنایا اور اپنی زندگی کے تمام امور ومعاملات اس کی روشنی میں سر انجام دیئے،
تو وہ تمہارے حق میں دلیل وحجت بنے گا۔
اگر زندگی کا رویہ اس کے برخلاف ہوا،
اس کی اتباع وپیروی کو پس پشت ڈال دیا،
تو اس کی شہادت اور گواہی تمہارے خلاف ہوگی۔
(8)
كُلُّ النَّاسِ يَغْدُو:
کہ ہر انسان خواہ وہ کس حال اور کس شغل میں زندگی گزار رہا ہے۔
ہر انسان کی زندگی ایک مسلسل تجارت اور سودا گری ہے اور اس کی متاع حیات اس کا سودا ہے،
اگر وہ اللہ کی بندگی اور اس کی رضا طلبی میں زندگی گزار رہا ہے،
تو اس نے متاع حیات سے انتہائی نفع حاصل کیا اور اپنی ذات کے لیے بہترین کمائی کر کے اس کی نجات کا سامان فراہم کیا،
اپنے آپ کو اللہ کے غضب اور ناراضگی سے بچا کر دوزخ سے بچا لیا۔
اس کے برعکس اگر انسان نے نفس پرستی اور خدا فراموشی کی زندگی گزاری،
تو اپنی متاع حیات کو تباہ وبرباد کیا،
جس کی بنا پر اللہ تعالیٰ کے غضب وناراضگی کا مستحق ٹھہرا کر اپنے آپ کے لیے دوزخ میں جانے کا سامان تیار کیا۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 534]

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 3517
باب:۔۔۔
ابو مالک اشعری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وضو آدھا ایمان ہے، اور «الحمد لله» (اللہ کی حمد) میزان کو ثواب سے بھر دے گا اور «سبحان الله» اور «الحمد لله» یہ دونوں بھر دیں گے آسمانوں اور زمین کے درمیان کی جگہ کو یا ان میں سے ہر ایک بھر دے گا آسمانوں اور زمین کے درمیان کی ساری خلا کو (اجر و ثواب سے) «صلاة» نور ہے، اور «صدقة» دلیل اور کسوٹی ہے (ایمان کی) اور «صبر» روشنی ہے اور «قرآن» تمہارے حق میں حجت و دلیل ہے یا اور تمہارے خلاف حجت ہے۔ ہر انسان صبح اٹھ کر اپنے نفس کو فروخت کرتا ہے چنانچہ یا تو (اللہ کے یہاں فروخت کر کے) اس کو (جہ۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ترمذي/كتاب الدعوات/حدیث: 3517]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
علماء نے اس کے کئی معانی بیان کیے ہیں،
سب بہتر قول بقول صاحب (تحفة الاحوذی) ہے کہ یہاں ایمان سے مراد نماز ہے جیسا کہ ارشاد باری ﴿وَمَا كَانَ اللّهُ لِيُضِيعَ إِيمَانَكُمْ﴾            (البقرۃ: 143) میں ایمان سے مراد نماز ہے،
اور نماز کے لیے وضو شرط ہے،
(وضو میں طہارت کبریٰ بھی شامل ہے،
اور بعض روایات میں (الطَّهُوْرُ) کا لفظ بھی آیا ہے)

2؎:
صدقہ ایمان کی دلیل ہے،
کیونکہ اللہ کے لیے صدقہ وہی کرتا ہے جس کو اللہ پر ایمان ہوتا ہے۔

3؎:
یعنی اگر قرآن پر عمل کیا ہو گا تو قرآن فائدہ دے گا،
ورنہ خلاف میں گواہی دے گا۔
[سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 3517]

Sahih Muslim Hadith 534 in Urdu