علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
6ق. باب الكشف عن معايب رواة الحديث ونقلة الاخبار وقول الائمة في ذلك
باب: حدیث کے راویوں کا عیب بیان کرنا درست ہے اور وہ غیبت میں داخل نہیں۔
ترقیم عبدالباقی: 7 ترقیم شاملہ: -- 55
وحَدَّثَنَا حَسَنٌ الْحُلْوَانِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ، وَأَخُوهُ، أنهما سمعا الجراح بن مليح، يَقُولُ: سَمِعْتُ جَابِرًا، يَقُولُ: عِنْدِي سَبْعُونَ أَلْفَ حَدِيثٍ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كُلُّهَا.
جراح بن ملیح کہتے ہیں: میں نے جابر بن یزید (جعفی) کو یہ کہتے سنا: میرے ابوجعفر (محمد باقر بن علی بن حسین بن علی) کی ستر ہزار حدیثیں ہیں جو سب کی سب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے (روایت کی گئی) ہیں۔ [صحيح مسلم/مقدمة/حدیث: 55]
جراح بن ملیح رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے جابر کو یہ کہتے ہوئے سنا: ”مجھے ابو جعفر رحمہ اللہ (امام محمد باقر) سے ستر ہزار احادیث یاد ہیں۔ وہ سب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں۔“ [صحيح مسلم/مقدمة/حدیث: 55]
ترقیم فوادعبدالباقی: 7
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، انفرد به مسلم - انظر ((التحفة)) برقم (18475)»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 55 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 55
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
ابو جعفر محمد بن علی بن حسین بن علیؓ ہیں ان کے باپ (علی بن حسینؒ)
نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا دور نہیں پایا،
تو انہوں نے کیسے پانا تھا،
اس لیے یہ سب جابر کی تراشیدہ ہیں،
جو شیعہ کے ہاں قبول ہوگئی ہیں۔
فوائد ومسائل:
ابو جعفر محمد بن علی بن حسین بن علیؓ ہیں ان کے باپ (علی بن حسینؒ)
نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا دور نہیں پایا،
تو انہوں نے کیسے پانا تھا،
اس لیے یہ سب جابر کی تراشیدہ ہیں،
جو شیعہ کے ہاں قبول ہوگئی ہیں۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 55]
Sahih Muslim Hadith 55 in Urdu