یونس نے ابن شہاب سے روایت کی، کہا: مجھے ابوادریس خولانی نے بیان کیا کہ انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اور حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ دونوں سے سنا کہہ رہے تھے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو وضو کرے وہ ناک جھاڑے اور جو استنجا کرے وہ طاق عدد میں کرے۔“
امام صاحب رحمہ اللہ نے ایک اور سند سے ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ اور ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ دونوں سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مذکورہ بالا روایت بیان کی۔
ترقیم فوادعبدالباقی: 237
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، تقدم تخريجه فى الحديث السابق برقم (561)»