صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
8. باب الإيتار في الاستنثار والاستجمار:
باب: ناک میں طاق مرتبہ پانی ڈالنا، اور طاق مرتبہ استنجاء کرنے کا بیان۔
ترقیم عبدالباقی: 239 ترقیم شاملہ: -- 565
حَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ، قَالَ ابْنُ رَافِعٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا اسْتَجْمَرَ أَحَدُكُمْ، فَلْيُوتِرْ ".
ابوزبیر نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کو سنا، کہہ رہے تھے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی شخص جب ٹھوس چیز سے استنجا کرے تو طاق عدد میں کرے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الطهارة/حدیث: 565]
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ بتاتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی ڈھیلے استعمال کرے، تو طاق بار استعمال کرے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الطهارة/حدیث: 565]
ترقیم فوادعبدالباقی: 239
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، انفرد به مسلم - انظر ((التحفة)) برقم (2842)»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 565 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 565
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
تمام مذکورہ بالا روایات سے ثابت ہوتا ہے کہ استنجا میں ڈھیلے طاق (تین پانچ یا سات)
استعمال کرنے چاہییں،
تین کا استعمال فرض ہے اور تین سے زائد کا انحصار ضرورت پر ہے،
اور تین سے اوپر میں طاق کا لحاظ بہتر اور افضل ہے،
لازم نہیں ہے۔
فوائد ومسائل:
تمام مذکورہ بالا روایات سے ثابت ہوتا ہے کہ استنجا میں ڈھیلے طاق (تین پانچ یا سات)
استعمال کرنے چاہییں،
تین کا استعمال فرض ہے اور تین سے زائد کا انحصار ضرورت پر ہے،
اور تین سے اوپر میں طاق کا لحاظ بہتر اور افضل ہے،
لازم نہیں ہے۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 565]
محمد بن مسلم القرشي ← جابر بن عبد الله الأنصاري