صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
9. باب وجوب غسل الرجلين بكمالهما:
باب: وضو میں مکمل پاؤں دھونے کے واجب ہونے کا بیان۔
ترقیم عبدالباقی: 241 ترقیم شاملہ: -- 572
حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ ، وَأَبُو كَامِلٍ الْجَحْدَرِيُّ جَمِيعًا، عَنْ أَبِي عَوَانَةَ ، قَالَ أَبُو كَامِلٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ مَاهَكَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ: " تَخَلَّفَ عَنَّا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ سَافَرْنَاهُ، فَأَدْرَكَنَا وَقَدْ حَضَرَتْ صَلَاةُ الْعَصْرِ، فَجَعَلْنَا نَمْسَحُ عَلَى أَرْجُلِنَا، فَنَادَى: وَيْلٌ لِلأَعْقَابِ مِنَ النَّارِ ".
یوسف بن ماہک نے حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت کی، کہا: ایک سفر کے دوران نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہم سے پیچھے رہ گئے، آپ ہمارے پاس پہنچے تو عصر کی نماز کا وقت ہو چکا تھا، ہم (میں سے کچھ لوگ) اپنے پاؤں پر (جلدی میں) ہاتھ پھیرنے لگے تو آپ نے بلند آواز سے فرمایا: ”(ان) ایڑیوں کے لیے آگ کا عذاب ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الطهارة/حدیث: 572]
حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک سفر میں جو ہم نے کیا تھا، ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پیچھے رہ گئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں اس حال میں ملے کہ عصر کی نماز کا وقت ہو چکا تھا، تو ہم پاؤں پر مسح کرنے لگے (پانی پاؤں کے لیے کم استعمال کیا)، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے آواز دی: «وَيْلٌ لِلْأَعْقَابِ مِنَ النَّارِ» ”ایڑیوں کے لیے آگ کا عذاب ہے۔“ (ایڑیاں خشک رہ گئی تھیں) [صحيح مسلم/كتاب الطهارة/حدیث: 572]
ترقیم فوادعبدالباقی: 241
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، أخرجه البخاري في ((صحيحه)) في العلم، باب: من رفع صوته لعلم برقم (60) وفي باب: من اعاد الحديث ثلالث ليفهم عنه برقم (96) وفي الوضوء، باب: غسل الرجلين، ولا يمسح علي القدمين برقم (163) انظر ((التحفة)) برقم (8936)»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح البخاري |
96
| ويل للأعقاب من النار مرتين أو ثلاثا |
صحيح البخاري |
60
| ويل للأعقاب من النار مرتين أو ثلاثا |
صحيح البخاري |
163
| ويل للأعقاب من النار مرتين أو ثلاثا |
صحيح مسلم |
570
| ويل للأعقاب من النار أسبغوا الوضوء |
صحيح مسلم |
572
| ويل للأعقاب من النار |
سنن أبي داود |
97
| ويل للأعقاب من النار أسبغوا الوضوء |
سنن النسائى الصغرى |
111
| ويل للأعقاب من النار أسبغوا الوضوء |
سنن ابن ماجه |
451
| ويل للأعقاب من النار أسبغوا الوضوء |
سنن الدارمي |
729
| ويل للأعقاب من النار أسبغوا الوضوء |
Sahih Muslim Hadith 572 in Urdu
يوسف بن ماهك الفارسي ← عبد الله بن عمرو السهمي