پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
31. باب التداوي بسقي العسل:
باب: شہد کو بطور دوا استعمال کرنے کا بیان۔
ترقیم عبدالباقی: 2217 ترقیم شاملہ: -- 5771
وحدثينيه عَمْرُو بْنُ زُرَارَةَ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ يَعْنِي ابْنَ عَطَاءٍ ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِي الْمُتَوَكِّلِ النَّاجِيِّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: إِنَّ أَخِي عَرِبَ بَطْنُهُ، فَقَالَ لَهُ: " اسْقِهِ عَسَلًا " بِمَعْنَى حَدِيثِ شُعْبَةَ.
سعید نے قتادہ سے انہوں نے ابومتوکل ناجی سے، انہوں نے حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی کہ میرے بھائی کا پیٹ خراب ہو گیا ہے، آپ نے فرمایا: ”اس کو شہد پلاؤ۔“ (آگے) شعبہ کی حدیث کے ہم معنی روایت ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب السلام/حدیث: 5771]
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آدمی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر کہنے لگا: میرے بھائی کا معدہ خراب ہو گیا ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے شہد پلاؤ۔“ آگے مذکورہ بالا روایت کے ہم معنی روایت ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب السلام/حدیث: 5771]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2217
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 5771 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 5771
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے معلوم ہوا،
اسہال کا سبب معدہ کی خرابی تھی،
اس لیے فاسد مواد کے نکلے بغیر،
وہ بند نہیں ہو سکتے تھے۔
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے معلوم ہوا،
اسہال کا سبب معدہ کی خرابی تھی،
اس لیے فاسد مواد کے نکلے بغیر،
وہ بند نہیں ہو سکتے تھے۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 5771]
Sahih Muslim Hadith 5771 in Urdu
علي بن داود الناجي ← أبو سعيد الخدري