صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
1ق. باب في إنشاد الاشعار وبيان اشعر الكلمة وذم الشعر
باب: شعر پڑھنے، بیان کرنے اور اس کی مذمت کے بیان میں۔
ترقیم عبدالباقی: 2255 ترقیم شاملہ: -- 5885
حَدَّثَنَا عَمْرٌو النَّاقِدُ ، وَابْنُ أَبِي عُمَرَ كِلَاهُمَا، عَنْ ابْنِ عُيَيْنَةَ ، قَالَ ابْنُ أَبِي عُمَرَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مَيْسَرَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الشَّرِيدِ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: " رَدِفْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا، فَقَالَ: هَلْ مَعَكَ مِنْ شِعْرِ أُمَيَّةَ بْنِ أَبِي الصَّلْتِ شَيْءٌ؟ قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ: هِيهْ، فَأَنْشَدْتُهُ بَيْتًا، فَقَالَ: هِيهْ، ثُمَّ أَنْشَدْتُهُ بَيْتًا، فَقَالَ: هِيهْ، حَتَّى أَنْشَدْتُهُ مِائَةَ بَيْتٍ ".
عمرو ناقد اور ابن ابی عمر، دونوں نے ابن عیینہ سے روایت کی۔ ابن ابی عمر نے کہا: ہمیں سفیان بن عیینہ نے حدیث بیان کی، ابراہیم بن میسرہ سے روایت ہے، انہوں نے عمرو بن شرید سے، انہوں نے اپنے والد سے روایت کی کہا: ایک دن میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سوار ہوا تو آپ نے فرمایا:”کیا تمہیں امیہ بن ابی صلت کے شعروں میں سے کچھ یاد ہے؟“میں نے عرض کی، جی ہاں۔ آپ نے فرمایا:”تو لاؤ (سناؤ)۔“میں نے آپ کو ایک شعر سنایا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:”اور سناؤ۔“میں نے ایک اور شعر سنایا۔ آپ نے فرمایا:”اور سناؤ۔“میں نے ایک اور شعر سنایا۔ آپ نے فرمایا:”اور سناؤ۔“یہاں تک کہ میں نے آپ کو ایک سو اشعار سنائے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الشعر/حدیث: 5885]
عمرو بن شرید رضی اللہ عنہ اپنے باپ سے بیان کرتے ہیں، ایک دن میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے سوار ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تمہیں امیہ بن ابی صلت کے اشعار میں سے کچھ یاد ہیں؟“ میں نے کہا: جی ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سناؤ۔“ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک شعر سنایا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور سناؤ۔“ پھر میں نے آپ کو ایک شعر سنایا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور۔“ حتیٰ کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سو (100) اشعار سنائے۔ [صحيح مسلم/كتاب الشعر/حدیث: 5885]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2255
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح مسلم |
5885
| هل معك من شعر أمية بن أبي الصلت شيء قلت نعم قال هيه فأنشدته بيتا فقال هيه ثم أنشدته بيتا فقال هيه حتى أنشدته مائة بيت |
سنن ابن ماجه |
3758
| كاد أن يسلم |
مسندالحميدي |
828
| هل معك من شعر أمية بن أبي الصلت شيء؟ |
Sahih Muslim Hadith 5885 in Urdu
عمرو بن الشريد الثقفي ← الشريد بن سويد الثقفي