صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
29. باب شيبه صلى الله عليه وسلم:
باب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سفید بال۔
ترقیم عبدالباقی: 2342 ترقیم شاملہ: -- 6080
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ . ح وحَدَّثَنَا يَحْيَي بْنُ يَحْيَي ، أَخْبَرَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ ، قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، هَذِهِ مِنْهُ بَيْضَاءَ "، وَوَضَعَ زُهَيْرٌ بَعْضَ أَصَابِعِهِ عَلَى عَنْفَقَتِهِ، قِيلَ لَهُ: مِثْلُ مَنْ أَنْتَ يَوْمَئِذٍ؟ فَقَالَ: أَبْرِي النَّبْلَ وَأَرِيشُهَا.
زہیر نے ابواسحاق سے، انہوں نے حضرت ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، آپ کی اس جگہ پر سفیدی تھی، زہیر نے نچلے ہونٹ کے نیچے والے اپنے بالوں پر انگلی رکھ دی، ان (ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ) سے کہا گیا: ان دنوں آپ (حاضرین میں سے) کس عمر کے تھے (آپ سب سے چھوٹے ہوں گے؟) انہوں نے کہا: میں تیروں کے پیکان اور ان کے پر لگاتا تھا۔“ [صحيح مسلم/كتاب الفضائل/حدیث: 6080]
حضرت ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس حصہ کے بال سفید دیکھے اور زہیر نے اپنی انگلی اپنی «عَنْفَقَة» ”نیچے والے ہونٹ اور ٹھوڑی کے درمیانی بال“ پر رکھی، ان سے پوچھا گیا: ان دنوں آپ کس جیسے تھے؟ انہوں نے کہا: میں تیر تراشتا تھا اور ان میں پر لگاتا تھا۔ [صحيح مسلم/كتاب الفضائل/حدیث: 6080]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2342
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح البخاري |
3545
| رأيت بياضا من تحت شفته السفلى العنفقة |
صحيح مسلم |
6081
| أبيض قد شاب |
صحيح مسلم |
6080
| هذه منه بيضاء |
سنن ابن ماجه |
3628
| رأيت رسول الله هذه منه بيضاء يعني عنفقته |
Sahih Muslim Hadith 6080 in Urdu
أبو إسحاق السبيعي ← وهب بن وهب السوائي