صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
45. باب من فضائل زكرياء عليه السلام:
باب: سیدنا زکریا علیہ السلام کی فضیلت کا بیان۔
ترقیم عبدالباقی: 2379 ترقیم شاملہ: -- 6162
حَدَّثَنَا هَدَّابُ بْنُ خَالِدٍ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " كَانَ زَكَرِيَّاءُ نَجَّارًا ".
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”حضرت زکریا علیہ السلام (پیشے کے اعتبار سے) بڑھئی تھے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الفضائل/حدیث: 6162]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،"زکریا ؑ بڑھئی،ترکھان تھے۔" [صحيح مسلم/كتاب الفضائل/حدیث: 6162]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2379
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أبو هريرة الدوسي | صحابي | |
👤←👥نفيع بن رافع المدني، أبو رافع نفيع بن رافع المدني ← أبو هريرة الدوسي | ثقة | |
👤←👥ثابت بن أسلم البناني، أبو محمد ثابت بن أسلم البناني ← نفيع بن رافع المدني | ثقة | |
👤←👥حماد بن سلمة البصري، أبو سلمة حماد بن سلمة البصري ← ثابت بن أسلم البناني | تغير حفظه قليلا بآخره، ثقة عابد | |
👤←👥هدبة بن خالد القيسي، أبو خالد هدبة بن خالد القيسي ← حماد بن سلمة البصري | ثقة |
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح مسلم |
6162
| كان زكرياء نجارا |
سنن ابن ماجه |
2150
| كان زكريا نجارا |
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 6162 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 6162
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے،
دستکاری کا پیشہ اور اپنے ہاتھوں سے اپنے لیے کمانا فضیلت کا باعث ہے۔
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے،
دستکاری کا پیشہ اور اپنے ہاتھوں سے اپنے لیے کمانا فضیلت کا باعث ہے۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 6162]
تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث2150
پیشوں اور صنعتوں کا بیان۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”زکریا علیہ السلام (یحییٰ علیہ السلام کے والد) بڑھئی تھے“ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب التجارات/حدیث: 2150]
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”زکریا علیہ السلام (یحییٰ علیہ السلام کے والد) بڑھئی تھے“ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب التجارات/حدیث: 2150]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
لکڑی کا کام ایک اچھا پیشہ ہے جس کے ذریعے سے مومن اپنے ہاتھ کی محنت سے حلال روزی کما سکتا ہے۔
حضرت نوح نے بھی اللہ کے حکم سے لکڑی کی کشتی بنائی تھی۔ (سورۂ ہود، 11/ 37، 38)
(2)
کسی بھی جائز پیشے کو حقیر نہیں جاننا چاہیے۔
حقارت اور ذلت کا کام یہ ہے کہ انسان روزی کمانے کے لیے ناجائز طریقے اختیار کرے، یا ایسا پیشہ اپنائے جو شریعت کی رو سے ممنوع ہے۔

[سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 2150]
نفيع بن رافع المدني ← أبو هريرة الدوسي