صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
1. باب من فضائل ابي بكر الصديق رضي الله عنه:
باب: سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی بزرگی کے بیان میں۔
ترقیم عبدالباقی: 1028 ترقیم شاملہ: -- 6182
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ الْمَكِّيُّ ، حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْفَزَارِيُّ ، عَنْ يَزِيدَ وَهُوَ ابْنُ كَيْسَانَ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ الْأَشْجَعِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ أَصْبَحَ مِنْكُمُ الْيَوْمَ صَائِمًا؟، قَالَ أَبُو بَكْرٍ: أَنَا، قَالَ: فَمَنْ تَبِعَ مِنْكُمُ الْيَوْمَ جَنَازَةً؟ قَالَ أَبُو بَكْرٍ: أَنَا، قَالَ: فَمَنْ أَطْعَمَ مِنْكُمُ الْيَوْمَ مِسْكِينًا؟ قَالَ أَبُو بَكْرٍ: أَنَا، قَالَ: فَمَنْ عَادَ مِنْكُمُ الْيَوْمَ مَرِيضًا؟ قَالَ أَبُو بَكْرٍ: أَنَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا اجْتَمَعْنَ فِي امْرِئٍ إِلَّا دَخَلَ الْجَنَّةَ ".
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”آج تم میں سے کس نے روزہ رکھا ہے؟“ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آج تم میں سے کون جنازے میں شامل ہوا؟“ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آج تم میں سے کس شخص نے کسی مسکین کو کھانا کھلایا؟“ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے۔ آپ نے فرمایا: ”آج تم میں سے کس شخص نے کسی مریض کی عیادت کی ہے؟“ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کسی آدمی میں یہ سب اوصاف اکٹھے ہوتے ہیں تو وہ جنت میں داخل ہو جاتا ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 6182]
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریا فت کیا:" آج تم میں سے کس نے روزہ رکھا ہے؟"حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا: میں نے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر یا:"آج تم میں سے کون جنازے میں شامل ہوا۔؟"ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا: میں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر یا:"آج تم میں سے کس شخص نے کسی مسکین کو کھا نا کھلا یا؟"حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا:میں نے۔آپ نے فر یا:"آج تم میں سے کس شخص نے کسی مریض کی عیادت کی ہے۔؟حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر یا:"جس کسی آدمی میں یہ سب اوصاف اکٹھے ہو تے ہیں تو وہ جنت میں داخل ہو جاتا ہے۔" [صحيح مسلم/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 6182]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1028
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أبو هريرة الدوسي | صحابي | |
👤←👥سلمان مولى عزة، أبو حازم سلمان مولى عزة ← أبو هريرة الدوسي | ثقة | |
👤←👥يزيد بن كيسان اليشكري، أبو إسماعيل، أبو منين يزيد بن كيسان اليشكري ← سلمان مولى عزة | صدوق حسن الحديث | |
👤←👥مروان بن معاوية الفزاري، أبو عبد الله مروان بن معاوية الفزاري ← يزيد بن كيسان اليشكري | ثقة حافظ وكان يدلس أسماء الشيوخ | |
👤←👥محمد بن أبي عمر العدني، أبو عبد الله محمد بن أبي عمر العدني ← مروان بن معاوية الفزاري | ثقة |
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 6182 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 6182
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے،
حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ ہر نیک کام کرنے کی کوشش کرتے تھے اور ان میں تمام نیک خصائل جمع تھے۔
وہ کسی بھی خیر اور نیکی کے کام میں پیچھے نہیں رہتے تھے۔
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے،
حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ ہر نیک کام کرنے کی کوشش کرتے تھے اور ان میں تمام نیک خصائل جمع تھے۔
وہ کسی بھی خیر اور نیکی کے کام میں پیچھے نہیں رہتے تھے۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 6182]
سلمان مولى عزة ← أبو هريرة الدوسي