صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
21. باب الاستنجاء بالماء من التبرز:
باب: پانی کے ساتھ استنجاء کرنا۔
ترقیم عبدالباقی: 270 ترقیم شاملہ: -- 619
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، أَخْبَرَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي مَيْمُونَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ " أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، دَخَلَ حَائِطًا، وَتَبِعَهُ غُلَامٌ مَعَهُ مِيضَأَةٌ هُوَ أَصْغَرُنَا، فَوَضَعَهَا عِنْدَ سِدْرَةٍ، فَقَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَاجَتَهُ، فَخَرَجَ عَلَيْنَا وَقَدِ اسْتَنْجَى بِالْمَاء ".
خالد (ھذاء) نے عطاء بن ابی میمونہ سے، انہوں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک احاطے میں داخل ہوئے اور آپ کے پیچھے ایک لڑکا بھی چلا گیا جس کے پاس وضو کا برتن تھا، وہ ہم میں سب سے چھوٹا تھا، اس نے اسے ایک بیری کے درخت کے پاس رکھ دیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قضائے حاجت کی اور پانی سے استنجا کر کے ہمارے پاس تشریف لائے۔ [صحيح مسلم/كتاب الطهارة/حدیث: 619]
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک باغ میں داخل ہوئے، اور آپ کے پیچھے ایک لڑکا بھی چلا گیا، جس کے پاس وضو کا برتن تھا، اور وہ ہم سب سے چھوٹا تھا، تو اس نے اسے ایک بیری کے درخت کے پاس رکھ دیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قضائے حاجت کی اور پانی سے استنجا کر کے ہمارے پاس تشریف لائے۔ [صحيح مسلم/كتاب الطهارة/حدیث: 619]
ترقیم فوادعبدالباقی: 270
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن أبي داود |
43
| استنجى بالماء |
صحيح مسلم |
619
| استنجى بالماء |
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 619 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 619
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
:
(1)
حَائِطٌ:
وہ باغ جس کے گرد دیوار ہو۔
(2)
مِيضَأَةٌ:
وضو کرنے کا برتن (وضو کرنے کا آلہ)
۔
مفردات الحدیث:
:
(1)
حَائِطٌ:
وہ باغ جس کے گرد دیوار ہو۔
(2)
مِيضَأَةٌ:
وضو کرنے کا برتن (وضو کرنے کا آلہ)
۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 619]
عطاء بن أبي ميمونة البصري ← أنس بن مالك الأنصاري