صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
4. باب من فضائل علي بن ابي طالب رضي الله عنه:
باب: سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی بزرگی کا بیان۔
ترقیم عبدالباقی: 2408 ترقیم شاملہ: -- 6227
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ . ح وحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ كِلَاهُمَا، عَنْ أَبِي حَيَّانَ ، بِهَذَا الْإِسْنَادِ نَحْوَ حَدِيثِ إِسْمَاعِيلَ، وَزَادَ فِي حَدِيثِ جَرِيرٍ: كِتَابُ اللَّهِ فِيهِ الْهُدَى وَالنُّورُ مَنِ اسْتَمْسَكَ بِهِ وَأَخَذَ بِهِ كَانَ عَلَى الْهُدَى، وَمَنْ أَخْطَأَهُ ضَلَّ.
ابوبکر بن ابی شیبہ نے کہا: ہمیں محمد بن فضیل نے حدیث بیان کی، اسحاق بن ابراہیم نے کہا: ہمیں جریر نے خبر دی، ان دونوں (محمد بن فضیل اور جریر) نے ابوحیان سے اسی سند کے ساتھ اسماعیل کی حدیث کے مانند بیان کیا اور (اسحاق بن ابراہیم نے) جریر کی روایت میں مزید یہ بیان کیا: ”اللہ کی کتاب جس میں ہدایت اور نور ہے، جس نے اس کو مضبوطی سے تھام لیا اور اسے لے لیا وہ ہدایت پر ہوگا اور جو اس سے ہٹ گیا وہ گمراہ ہو جائے گا۔“ [صحيح مسلم/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 6227]
امام صاحب دو اور اساتذہ کی سندوں سے مذکورہ بالا روایت بیان کرتے ہیں،جریر کی روایت میں یہ اضافہ ہے،"اللہ کی کتاب،اس میں ہدایت اورروشنی ہے،جس نے اس کو مضبوطی سے تھا اور اس پرعمل کیا،وہ ہدایت یافتہ ہو اور جو اس سے چوک گیا،وہ گمراہ ہوگیا۔" [صحيح مسلم/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 6227]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2408
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥يحيى بن سعيد التيمي، أبو حيان | ثقة | |
👤←👥جرير بن عبد الحميد الضبي، أبو عبد الله جرير بن عبد الحميد الضبي ← يحيى بن سعيد التيمي | ثقة | |
👤←👥إسحاق بن راهويه المروزي، أبو يعقوب إسحاق بن راهويه المروزي ← جرير بن عبد الحميد الضبي | ثقة حافظ إمام | |
👤←👥محمد بن الفضيل الضبي، أبو عبد الرحمن محمد بن الفضيل الضبي ← إسحاق بن راهويه المروزي | صدوق عارف رمي بالتشيع | |
👤←👥ابن أبي شيبة العبسي، أبو بكر ابن أبي شيبة العبسي ← محمد بن الفضيل الضبي | ثقة حافظ صاحب تصانيف |
جرير بن عبد الحميد الضبي ← يحيى بن سعيد التيمي