صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
5. باب في فضل سعد بن ابي وقاص رضي الله عنه:
باب: سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کی فضیلت۔
ترقیم عبدالباقی: 1748 ترقیم شاملہ: -- 6239
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّهُ قَالَ: أُنْزِلَتْ فِيَّ أَرْبَعُ آيَاتٍ، وَسَاقَ الْحَدِيثَ بِمَعْنَى حَدِيثِ زُهَيْرٍ، عَنْ سِمَاكٍ، وَزَادَ فِي حَدِيثِ شُعْبَةَ، قَالَ: فَكَانُوا إِذَا أَرَادُوا أَنْ يُطْعِمُوهَا شَجَرُوا فَاهَا بِعَصًا ثُمَّ أَوْجَرُوهَا، وَفِي حَدِيثِهِ أَيْضًا، فَضَرَبَ بِهِ أَنْفَ سَعْدٍ فَفَزَرَهُ، وَكَانَ أَنْفُ سَعْدٍ مَفْزُورًا.
محمد بن جعفر نے کہا: ہمیں شعبہ نے سماک بن حرب سے حدیث بیان کی، انہوں نے مصعب بن سعد سے، انہوں نے اپنے والد (حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ) سے روایت کی، انہوں نے کہا: میرے بارے میں چار آیات نازل ہوئیں پھر زہیر سے سماک کی حدیث کے ہم معنی بیان کیا اور شعبہ کی حدیث میں (محمد بن جعفر نے) مزید یہ بیان کیا کہ لوگ جب میری ماں کو کھانا کھلانا چاہتے تو لکڑی سے اس کا منہ کھولتے، پھر اس میں کھانا ڈالتے، اور انہی کی حدیث میں یہ بھی ہے کہ حضرت سعد رضی اللہ عنہ کی ناک پر ہڈی ماری اور ان کی ناک پھاڑ دی، حضرت سعد رضی اللہ عنہ کی ناک پھٹی ہوئی تھی۔ [صحيح مسلم/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 6239]
حضرت مصعب بن سعد رحمہ اللہ اپنے باپ (حضرت سعد رضی اللہ عنہ) سے بیان کرتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ میرے بارے میں چار آیات اتری ہیں، آگے اوپر کی روایت کے ہم معنی روایت ہے، شعبہ کی روایت میں یہ اضافہ ہے کہ جب وہ لوگ انہیں (حضرت سعد رضی اللہ عنہ کی ماں کو) کھانا کھلانا چاہتے تو ان کا منہ ڈنڈے سے کھولتے، پھر اس میں کھانا ڈال دیتے اور ان کی حدیث میں یہ بھی ہے کہ انہوں نے حضرت سعد رضی اللہ عنہ کی ناک پر مارا اور اسے پھاڑ دیا، اس لیے حضرت سعد رضی اللہ عنہ کی ناک پھٹی ہوئی تھی۔ [صحيح مسلم/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 6239]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1748
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥سعد بن أبي وقاص الزهري، أبو إسحاق | صحابي | |
👤←👥مصعب بن سعد الزهري، أبو زرارة مصعب بن سعد الزهري ← سعد بن أبي وقاص الزهري | ثقة | |
👤←👥سماك بن حرب الذهلي، أبو المغيرة سماك بن حرب الذهلي ← مصعب بن سعد الزهري | صدوق سيء الحفظ، تغير بآخره وروايته عن عكرمة مضطربة | |
👤←👥شعبة بن الحجاج العتكي، أبو بسطام شعبة بن الحجاج العتكي ← سماك بن حرب الذهلي | ثقة حافظ متقن عابد | |
👤←👥محمد بن جعفر الهذلي، أبو عبد الله، أبو بكر محمد بن جعفر الهذلي ← شعبة بن الحجاج العتكي | ثقة | |
👤←👥محمد بن بشار العبدي، أبو بكر محمد بن بشار العبدي ← محمد بن جعفر الهذلي | ثقة حافظ | |
👤←👥محمد بن المثنى العنزي، أبو موسى محمد بن المثنى العنزي ← محمد بن بشار العبدي | ثقة ثبت |
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 6239 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 6239
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
شجروا فاها بعصا:
وہ اس کے منہ میں ڈنڈا ڈال دیتے،
تاکہ وہ اسے بند نہ کر سکے،
پھر (2)
أوجروها:
اس میں غذا ڈال دیتے،
تاکہ وہ پیٹ میں چلی جائے۔
(3)
خزر:
پھاڑنا یا،
مفزوزا:
پھٹا ہوا۔
مفردات الحدیث:
(1)
شجروا فاها بعصا:
وہ اس کے منہ میں ڈنڈا ڈال دیتے،
تاکہ وہ اسے بند نہ کر سکے،
پھر (2)
أوجروها:
اس میں غذا ڈال دیتے،
تاکہ وہ پیٹ میں چلی جائے۔
(3)
خزر:
پھاڑنا یا،
مفزوزا:
پھٹا ہوا۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 6239]
Sahih Muslim Hadith 6239 in Urdu
مصعب بن سعد الزهري ← سعد بن أبي وقاص الزهري