صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
12. باب فضائل خديجة ام المؤمنين رضي الله تعالى عنها:
باب: ام المؤمنین سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کی فضیلت۔
ترقیم عبدالباقی: 2436 ترقیم شاملہ: -- 6281
حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: " لَمْ يَتَزَوَّجْ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى خَدِيجَةَ حَتَّى مَاتَتْ ".
عروہ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کی وفات تک اور شادی نہیں کی۔ [صحيح مسلم/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 6281]
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان کرتی ہیں،نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی وفات تک کسی دوسری عورت سے شادی نہیں کی۔ [صحيح مسلم/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 6281]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2436
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عائشة بنت أبي بكر الصديق، أم عبد الله | صحابي | |
👤←👥عروة بن الزبير الأسدي، أبو عبد الله عروة بن الزبير الأسدي ← عائشة بنت أبي بكر الصديق | ثقة فقيه مشهور | |
👤←👥محمد بن شهاب الزهري، أبو بكر محمد بن شهاب الزهري ← عروة بن الزبير الأسدي | الفقيه الحافظ متفق على جلالته وإتقانه | |
👤←👥معمر بن أبي عمرو الأزدي، أبو عروة معمر بن أبي عمرو الأزدي ← محمد بن شهاب الزهري | ثقة ثبت فاضل | |
👤←👥عبد الرزاق بن همام الحميري، أبو بكر عبد الرزاق بن همام الحميري ← معمر بن أبي عمرو الأزدي | ثقة حافظ | |
👤←👥عبد بن حميد الكشي، أبو محمد عبد بن حميد الكشي ← عبد الرزاق بن همام الحميري | ثقة حافظ |
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 6281 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 6281
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس طرح آپ نے اپنی بھرپور جوانی سے لے کر پچاس سال کی عمر تک اپنے سے پندرہ سال بڑی عمر کی عورت کے ساتھ زندگی گزاری،
جو اپنے دو شوہر دیکھ چکی تھی جو اس بات کی صریح دلیل ہے کہ آپ جنس زدہ انسان نہیں تھے،
بلکہ پچاس سال کی عمر کے بعد آپ نے جتنی شادیاں کیں،
اس کے پس منظر میں دینی و دعوتی اور اسلامی مفادات اور ساتھیوں کے ساتھ خیرخواہی و ہمدردی کا جذبہ تھا،
اس لیے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے سوا باقی عورتیں شوہر دیدہ تھیں۔

[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 6281]
عروة بن الزبير الأسدي ← عائشة بنت أبي بكر الصديق