صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
33. باب من فضائل عبد الله بن سلام رضي الله عنه:
باب: عبد اللہ بن سلام رضی اللہ عنہ کی فضیلت۔
ترقیم عبدالباقی: 2484 ترقیم شاملہ: -- 6382
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عَبَّادِ بْنِ جَبَلَةَ بْنِ أَبِي رَوَّادٍ ، حَدَّثَنَا حَرَمِيُّ بْنُ عُمَارَةَ ، حَدَّثَنَا قُرَّةُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، قَالَ: قَالَ قَيْسُ بْنُ عُبَادٍ : " كُنْتُ فِي حَلَقَةٍ فِيهَا سَعْدُ بْنُ مَالِكٍ، وَابْنُ عُمَرَ، فَمَرَّ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَلَامٍ ، فَقَالُوا: هَذَا رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ فَقُمْتُ، فَقُلْتُ لَهُ: إِنَّهُمْ قَالُوا كَذَا وَكَذَا، قَالَ: سُبْحَانَ اللَّهِ، مَا كَانَ يَنْبَغِي لَهُمْ أَنْ يَقُولُوا مَا لَيْسَ لَهُمْ بِهِ عِلْمٌ، إِنَّمَا رَأَيْتُ كَأَنَّ عَمُودًا وُضِعَ فِي رَوْضَةٍ خَضْرَاءَ، فَنُصِبَ فِيهَا وَفِي رَأْسِهَا عُرْوَةٌ، وَفِي أَسْفَلِهَا مِنْصَفٌ، وَالْمِنْصَفُ الْوَصِيفُ، فَقِيلَ لِيَ: ارْقَهْ، فَرَقِيتُ حَتَّى أَخَذْتُ بِالْعُرْوَةِ، فَقَصَصْتُهَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَمُوتُ عَبْدُ اللَّهِ وَهُوَ آخِذٌ بِالْعُرْوَةِ الْوُثْقَى ".
قرہ بن خالد نے ہمیں محمد بن سیرین سے حدیث سنائی، انہوں نے کہا: قیس بن عباد نے کہا: میں ایک مجلس میں بیٹھا تھا جس میں حضرت سعد بن مالک اور حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ بھی موجود تھے، اتنے میں حضرت عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ وہاں سے گزرے تو لوگوں نے کہا: یہ اہل جنت میں سے ایک شخص ہے۔ میں اٹھا اور ان سے کہا: آپ کے متعلق لوگ اس طرح کہہ رہے تھے، انہوں نے کہا: سبحان اللہ! انہیں زیبا نہیں کہ وہ ایسی بات کہیں جس کا انہیں (پوری طرح) علم نہ ہو۔ میں نے (خواب میں) دیکھا کہ ایک ستون جو ایک سرسبز باغ کے اندر لا کر اس میں نصب کیا گیا تھا۔ اس کی چوٹی پر ایک حلقہ تھا اور اس کے نیچے ایک منصف تھا۔ اور منصف خدمتگار ہوتا ہے۔ مجھ سے کہا گیا: اس پر چڑھ جاؤ۔ میں اس پر چڑھ گیا یہاں تک کہ حلقے کو پکڑ لیا، پھر میں نے یہ خواب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے بیان کیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عبداللہ کی موت آئے گی تو اس نے عروہ ثقیٰ (ایمان کا مضبوط حلقہ) تھام رکھا ہو گا۔“ [صحيح مسلم/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 6382]
قیس بن عباد رحمۃ ا للہ علیہ بیان کرتے ہیں، میں ایک مجلس میں بیٹھا تھا جس میں حضرت سعد بن مالک اور حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بھی موجودتھے اتنے میں حضرت عبداللہ بن سلام رضی اللہ تعالیٰ عنہ وہاں سے گزرے تو لو گوں نے کہا: یہ اہل جنت میں سے ایک شخص ہے میں اٹھا اور ان سے کہا: آپ کے متعلق لو گ اس اس طرح کہہ رہے تھے،انھوں نے کہا: سبحان اللہ!انھیں زیبا نہیں کہ وہ ایسی بات کہیں جس کا انھیں (پوری طرح) علم نہ ہو۔میں نے (خواب میں) دیکھا کہ ایک ستون جو ایک سر سبز باغ کے اندر لا کر اس میں نصب کیا گیا تھا۔اس کی چوٹی پر ایک حلقہ تھا اور اس کے نیچے ایک منصف تھا۔اور منصف خدمت گا ر ہو تا ہے۔مجھ سے کہا: گیا:اس پر چڑھ جاؤ میں اس پر چڑھ گیا یہاں تک کہ حلقے کو پکڑ لیا،پھر میں نے یہ خواب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے بیان کیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر یا:' عبداللہ کی مو ت آئے گی تو اس نے عروہ ثقیٰ(ایمان کا مضبوط حلقہ) تھا م رکھا ہو گا۔ [صحيح مسلم/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 6382]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2484
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عبد الله بن سلام الخزرجي، أبو يوسف | صحابي | |
👤←👥قيس بن عباد القيسي، أبو عبد الله قيس بن عباد القيسي ← عبد الله بن سلام الخزرجي | ثقة | |
👤←👥محمد بن سيرين الأنصاري، أبو بكر محمد بن سيرين الأنصاري ← قيس بن عباد القيسي | ثقة ثبت كبير القدر لا يرى الرواية بالمعنى | |
👤←👥قرة بن خالد السدوسي، أبو خالد، أبو محمد قرة بن خالد السدوسي ← محمد بن سيرين الأنصاري | ثقة ضابط | |
👤←👥حرمي بن عمارة العتكي، أبو روح حرمي بن عمارة العتكي ← قرة بن خالد السدوسي | صدوق حسن الحديث | |
👤←👥محمد بن عمرو العتكي، أبو جعفر محمد بن عمرو العتكي ← حرمي بن عمارة العتكي | صدوق حسن الحديث |
قيس بن عباد القيسي ← عبد الله بن سلام الخزرجي