🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
49. باب الأَرْوَاحِ جُنُودٌ مُجَنَّدَةٌ:
باب: روحوں کے جھنڈ کے جھنڈ ہیں۔
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 2638 ترقیم شاملہ: -- 6708
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ يَعْنِي ابْنَ مُحَمَّدٍ ، عَنْ سُهَيْلٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " الْأَرْوَاحُ جُنُودٌ مُجَنَّدَةٌ، فَمَا تَعَارَفَ مِنْهَا ائْتَلَفَ، وَمَا تَنَاكَرَ مِنْهَا اخْتَلَفَ ".
ابوصالح نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”روحیں ایک دوسرے کے ساتھ رہنے والی جماعتیں ہیں۔ ان میں سے جو ایک دوسرے (کی ایک جیسی صفات) سے آگاہ ہو گئیں ان میں یکجائی (الفت) ہو گئی اور (صفات کے اختلاف کی بنا پر) جو ایک دوسرے سے گریزاں رہیں وہ باہم مختلف ہو گئیں۔“ [صحيح مسلم/كتاب البر والصلة والآداب/حدیث: 6708]
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”روح جمع کیے گئے لشکر ہیں، جن میں معرفت، جان پہچان پیدا ہو گئی وہ باہم جڑ گئے، ان میں الفت پیدا ہو گئی اور جن میں اجنبیت رہی ان میں اختلاف پیدا ہو گیا۔“ [صحيح مسلم/كتاب البر والصلة والآداب/حدیث: 6708]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2638
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أبو هريرة الدوسيصحابي
👤←👥أبو صالح السمان، أبو صالح
Newأبو صالح السمان ← أبو هريرة الدوسي
ثقة ثبت
👤←👥سهيل بن أبي صالح السمان، أبو يزيد
Newسهيل بن أبي صالح السمان ← أبو صالح السمان
ثقة
👤←👥عبد العزيز بن محمد الدراوردي، أبو محمد
Newعبد العزيز بن محمد الدراوردي ← سهيل بن أبي صالح السمان
صدوق حسن الحديث
👤←👥قتيبة بن سعيد الثقفي، أبو رجاء
Newقتيبة بن سعيد الثقفي ← عبد العزيز بن محمد الدراوردي
ثقة ثبت
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 6708 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 6708
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اللہ تعالیٰ نے ارواح کو مختلف انواع و اقسام میں پیدا کیا ہے اور ہر نوع و قسم کی صفات و خصوصیات الگ الگ ہیں،
اس لیے جن کی صفات و خصوصیات میں یکسانیت اور موافقت ہے،
دنیا میں ان میں باہمی الفت و محبت رہتی ہے اور جن کی صفات الگ الگ اور جدا جدا ہیں ان میں دنیا میں جسموں میں آ کر بھی الفت و محبت پیدا نہیں ہوتی،
وہ الگ الگ ہی رہتی ہیں،
اس لیے اگر نیک کردار اور اچھے اخلاق کے لوگوں میں باہمی نفرت پیدا ہو جائے تو انہیں سبب نفرت کو معلوم کر کے،
اس نفرت کو ختم کرنا چاہیے۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 6708]

Sahih Muslim Hadith 6708 in Urdu