علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
27. باب قرب الساعة:
باب: قیامت کا قریب ہونا۔
ترقیم عبدالباقی: 2950 ترقیم شاملہ: -- 7403
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، وَعَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. ح وحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَاللَّفْظُ لَهُ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ سَهْلًا ، يَقُولُ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُشِيرُ بِإِصْبَعِهِ الَّتِي تَلِي الْإِبْهَامَ وَالْوُسْطَى وَهُوَ يَقُولُ: " بُعِثْتُ أَنَا وَالسَّاعَةَ هَكَذَا ".
یعقوب نے ابوحازم سے روایت کی، انہوں نے حضرت سہل رضی اللہ عنہ کو کہتے ہوئے سنا، انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ انگوٹھے کے ساتھ والی (شہادت کی انگلی) اور بڑی انگلی کے ساتھ اشارہ کرتے ہوئے فرما رہے تھے: ”میں اور قیامت اس طرح (ساتھ ساتھ) بھیجے گئے ہیں۔“ [صحيح مسلم/كتاب الفتن وأشراط الساعة/حدیث: 7403]
حضرت سہل رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں،میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا،آپ انگوٹھے سے متصل اور درمیانی انگلی سے اشارہ کرکے فرمارہے تھے،"مجھے اورقیامت کو اس طرح بھیجا گیا ہے۔" [صحيح مسلم/كتاب الفتن وأشراط الساعة/حدیث: 7403]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2950
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 7403 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 7403
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
جس طرح شہادت کی انگلی اور درمیانی انگلی کے درمیان فاصلہ نہیں ہے،
اس طرح میرے اور قیامت کے درمیان کا فاصلہ نہیں ہے،
میری نبوت کے دور میں قیامت آئے گی۔
فوائد ومسائل:
جس طرح شہادت کی انگلی اور درمیانی انگلی کے درمیان فاصلہ نہیں ہے،
اس طرح میرے اور قیامت کے درمیان کا فاصلہ نہیں ہے،
میری نبوت کے دور میں قیامت آئے گی۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 7403]
Sahih Muslim Hadith 7403 in Urdu
سلمة بن دينار الأعرج ← سهل بن سعد الساعدي