صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
15. باب وجوب قضاء الصوم على الحائض دون الصلاة:
باب: حائضہ پر روزے کی قضاء واجب ہے، نماز کی نہیں۔
ترقیم عبدالباقی: 335 ترقیم شاملہ: -- 762
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ يَزِيدَ ، قَالَ: سَمِعْتُ مُعَاذَةَ ، " أَنَّهَا سَأَلَتْ عَائِشَةَ، أَتَقْضِي الْحَائِضُ الصَّلَاةَ؟ فَقَالَتْ عَائِشَةُ : أَحَرُورِيَّةٌ أَنْتِ؟ قَدْ كُنَّ نِسَاءُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَحِضْنَ، أَفَأَمَرَهُنَّ أَنْ يَجْزِينَ "، قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ: تَعْنِي يَقْضِينَ.
محمد بن جعفر نے کہا: ہمیں شعبہ نے یزید سے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: میں نے معاذہ سے سنا کہ انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے سوال کیا: کیا حائضہ نماز کی قضا دیتی ہے؟ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: کیا تو حروریہ (خوارج میں سے) ہے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج کو حیض آتا تھا تو کیا آپ نے انہیں (فوت شدہ نمازوں کے) بدلے میں ادا کرنے کا حکم دیا؟ محمد بن جعفر نے کہا: ان کا مطلب قضا دینے سے تھا۔ [صحيح مسلم/كتاب الحيض/حدیث: 762]
حضرت معاذہ رضی اللہ عنہا نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا: کیا حائضہ نماز قضا کرے گی؟ تو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے پوچھا: کیا تو حروریہ ہے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج کو حیض آتا تھا، کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں قضا کا حکم دیا تھا؟ محمد بن جعفر رحمہ اللہ نے کہا: «يَجْزِيْنَ» کا معنی «يَقْضِيْنَ» ”قضا کرنا“ ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب الحيض/حدیث: 762]
ترقیم فوادعبدالباقی: 335
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح البخاري |
321
| نحيض مع النبي فلا يأمرنا به |
صحيح مسلم |
763
| يصيبنا ذلك فنؤمر بقضاء الصوم لا نؤمر بقضاء الصلاة |
صحيح مسلم |
762
| نساء رسول الله يحضن أفأمرهن أن يجزين |
صحيح مسلم |
761
| تحيض على عهد رسول الله ثم لا تؤمر بقضاء |
جامع الترمذي |
787
| يأمرنا بقضاء الصيام لا يأمرنا بقضاء الصلاة |
سنن أبي داود |
262
| نحيض عند رسول الله فلا نقضي ولا نؤمر بالقضاء |
سنن النسائى الصغرى |
2320
| يأمرنا بقضاء الصوم لا يأمرنا بقضاء الصلاة |
سنن النسائى الصغرى |
382
| نحيض عند رسول الله فلا نقضي ولا نؤمر بقضاء |
سنن ابن ماجه |
631
| نحيض عند النبي ثم نطهر ولم يأمرنا بقضاء الصلاة |
سنن ابن ماجه |
1670
| يأمرنا بقضاء الصوم |
Sahih Muslim Hadith 762 in Urdu
معاذة بنت عبد الله العدوية ← عائشة بنت أبي بكر الصديق