🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
22. باب نَسْخِ: «الْمَاءُ مِنَ الْمَاءِ» وَوُجُوبِ الْغُسْلِ بِالْتِقَاءِ الْخِتَانَيْنِ:
باب: «الماء من الماء» کے منسوخ ہونے کا بیان، اور غسل صرف ختنوں کے مل جانے سے ہی واجب ہو گا۔
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 350 ترقیم شاملہ: -- 786
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ ، وَهَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الأَيْلِيُّ ، قَالَا: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي عِيَاضُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ أُمِّ كُلْثُومٍ ، عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَتْ: " إِنَّ رَجُلًا، سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الرَّجُلِ، يُجَامِعُ أَهْلَهُ، ثُمَّ يُكْسِلُ، هَلْ عَلَيْهِمَا الْغُسْلُ؟ وَعَائِشَةُ جَالِسَةٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنِّي لَأَفْعَلُ ذَلِكَ أَنَا وَهَذِهِ، ثُمَّ نَغْتَسِلُ ".
ام کلثوم نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی، انہوں نے کہا کہ ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسے مرد کے بارے میں پوچھا جو اپنی بیوی سے صحبت کرتا ہے، پھر انزال نہیں ہوتا، کیا ان (دونوں) پر غسل ہے؟ اور (اندر) حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بھی بیٹھی ہوئی تھیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں اور یہ (ہم دونوں میاں بیوی) یہ کرتے ہیں، پھر ہم (دونوں) نہاتے ہیں۔“ [صحيح مسلم/كتاب الحيض/حدیث: 786]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیوی، بیان کرتی ہیں کہ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسے انسان کے بارے میں پوچھا جو اپنی بیوی سے صحبت کرتا ہے، پھر انزال نہیں ہوتا، کیا ان پر غسل ہے؟ اور عائشہ رضی اللہ عنہا بھی وہاں بیٹھی ہوئی تھیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں اور یہ (دونوں) یہ کام کرتے ہیں، پھر ہم دونوں نہاتے ہیں۔“ [صحيح مسلم/كتاب الحيض/حدیث: 786]
ترقیم فوادعبدالباقی: 350
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عائشة بنت أبي بكر الصديق، أم عبد اللهصحابي
👤←👥أم كلثوم بنت أبي بكر الصديق، أم كلثوم
Newأم كلثوم بنت أبي بكر الصديق ← عائشة بنت أبي بكر الصديق
ثقة
👤←👥جابر بن عبد الله الأنصاري، أبو محمد، أبو عبد الله، أبو عبد الرحمن
Newجابر بن عبد الله الأنصاري ← أم كلثوم بنت أبي بكر الصديق
صحابي
👤←👥محمد بن مسلم القرشي، أبو الزبير
Newمحمد بن مسلم القرشي ← جابر بن عبد الله الأنصاري
صدوق إلا أنه يدلس
👤←👥عياض بن عبد الله القرشي
Newعياض بن عبد الله القرشي ← محمد بن مسلم القرشي
مقبول
👤←👥عبد الله بن وهب القرشي، أبو محمد
Newعبد الله بن وهب القرشي ← عياض بن عبد الله القرشي
ثقة حافظ
👤←👥هارون بن سعيد السعدي، أبو جعفر
Newهارون بن سعيد السعدي ← عبد الله بن وهب القرشي
ثقة فاضل
👤←👥هارون بن معروف المروزي، أبو علي
Newهارون بن معروف المروزي ← هارون بن سعيد السعدي
ثقة
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 786 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 786
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
(1)
شرعی مصلحت اور ضرورت کے تحت مسئلہ کی وضاحت کے لیے بیوی کی موجودگی میں،
یا ماں سے ایسی گفتگو اور سوال جائز ہے جو عام حالات میں شرم و حیا اور عار کا باعث بنتا ہے اس لیے یہ نہیں کہا جا سکتا کہ ابو موسیٰ علیہ السلام نے عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے یہ سوال کیوں کیا،
یا اس آدمی نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی موجودگی میں یہ سوال کیوں کیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس انداز سے جواب کیوں دیا۔
وہ وقت شریعت دین کے نزول اور بیان و توضیح کا تھا اگر ان مسائل کے پوچھنے میں شرم وحیا کو حائل کیا جاتا تو ان مسائل کا ہمیں کس طرح علم ہوتا؟ اور ہم دوسروں کو کس طرح بتا سکتے؟ اور ان کی تسلی و تشفی کر پاتے؟ (2)
تمام امت کا اجماع ہے کہ میاں بیوی جب باہمی صحبت کریں اگرچہ انزال نہ بھی ہو تو غسل کرنا لازمی ہے حتیٰ کہ علماء کا اس بات پر اتفاق ہے اگر کوئی انسان ناجائز حرکت کا ارتکاب کرتے ہوئے جرم و گناہ کا مرتکب ہو اور کسی جانور،
مرد،
بچہ،
زندہ ہو یا مردہ بالغ ہو یا نابالغ،
اپنا عضو اس کے عضو میں داخل کر دیتا ہے انزال ہو یا نہ،
انسان ہونے کی صورت میں دونوں پر غسل لازم ہو گا معصوم،
بچہ بچی کو بھی نہلا یا جائے گا۔
اور اس کے لیے انسان کے پورے عضو کا داخل ہونا بھی شرط نہیں ہے۔
بلکہ حثفہ (سپاری)
کا داخل ہونا کافی ہے حتی کہ صحیح بات یہ ہے کہ کپڑا لپیٹ کر،
حرکت کرے تو تب بھی غسل لازم ہو گا اس حرکت کا جرم اور قابل گرفت و تعزیر ہونا اپنی جگہ ہے۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 786]

Sahih Muslim Hadith 786 in Urdu