صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
6ق. باب الكشف عن معايب رواة الحديث ونقلة الاخبار وقول الائمة في ذلك
باب: حدیث کے راویوں کا عیب بیان کرنا درست ہے اور وہ غیبت میں داخل نہیں۔
ترقیم عبدالباقی: 7 ترقیم شاملہ: -- 79
وحَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَا وَحَمْزَةُ الزَّيَّاتُ مِنْ أَبَانَ بْنِ أَبِي عَيَّاشٍ، نَحْوًا مِنْ أَلْفِ حَدِيثٍ، قَالَ عَلِيٌّ:" فَلَقِيتُ حَمْزَةَ فَأَخْبَرَنِي، أَنَّهُ رَأَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَنَامِ، فَعَرَضَ عَلَيْهِ مَا سَمِعَ مِنْ أَبَانَ، فَمَا عَرَفَ مِنْهَا إِلَّا شَيْئًا يَسِيرًا، خَمْسَةً أَوْ سِتَّةً،
علی بن مسہر نے بیان کیا، کہا: میں نے اور حمزہ زیات نے ابان بن ابی عیاش سے تقریباً ایک ہزار احادیث سنیں۔ علی نے کہا: پھر (کچھ عرصے بعد) میں حمزہ سے ملا تو اس نے مجھے بتایا کہ اس نے خواب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تو وہ احادیث جو ابان سے سنی تھیں آپ کی خدمت میں پیش کیں۔ آپ نے ان میں بہت معمولی حصے، پانچ یا چھ حدیثوں کے سوا کسی چیز کو نہ پہچانا۔ [صحيح مسلم/مقدمة/حدیث: 79]
علی بن مسہر رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے اور حمزہ زیات رحمہ اللہ نے ابان بن ابی عیاش رحمہ اللہ سے تقریباً ایک ہزار روایات سنیں۔ علی بن مسہر رحمہ اللہ کہتے ہیں: بعد میں، میں حمزہ رحمہ اللہ سے ملا، تو انہوں نے مجھے بتایا کہ میں نے خواب میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر ابان سے سنی ہوئی احادیث پیش کیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان میں سے چند ایک، پانچ یا چھ کے سوا کسی حدیث کو نہ پہچانا۔ [صحيح مسلم/مقدمة/حدیث: 79]
ترقیم فوادعبدالباقی: 7
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، انفرد به مسلم - انظر ((التحفة)) برقم (18596)»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 79 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 79
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
خواب دلیل یا حجت وسند نہیں بن سکتا،
لیکن کسی حقیقت اور نفس الامر چیز کے بارے میں اطمینان قلب کا باعث بن سکتا ہے۔
ابان بن عیاش کا ضعف خارج اور نفس الامر میں ثابت ہے،
اس خواب کی بنیاد پر اس کو ضعیف قرار نہیں دیا گیا،
خواب سے محض ایک حقیقت کے بارے میں اطمینان ہوا ہے۔
فوائد ومسائل:
خواب دلیل یا حجت وسند نہیں بن سکتا،
لیکن کسی حقیقت اور نفس الامر چیز کے بارے میں اطمینان قلب کا باعث بن سکتا ہے۔
ابان بن عیاش کا ضعف خارج اور نفس الامر میں ثابت ہے،
اس خواب کی بنیاد پر اس کو ضعیف قرار نہیں دیا گیا،
خواب سے محض ایک حقیقت کے بارے میں اطمینان ہوا ہے۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 79]
Sahih Muslim Hadith 79 in Urdu