صحيح الادب المفرد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
16. باب بر الوالدين بعد موتهما
والدین کی وفات کے بعد ان سے حسن سلوک کرنا
حدیث نمبر: 29
29/38 (صحيح) عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ؛ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِذَا مَاتَ الْعَبْدُ انْقَطَعَ عَنْهُ عَمَلُهُ إِلَّا مِنْ ثَلَاثٍ: صَدَقَةٍ جَارِيَةٍ، أَوْ عِلْمٍ يُنْتَفَعُ بِهِ، أَوْ وَلَدٍ صَالِحٍ يَدْعُو له".
سیدنا ابوہریرہ رضی اﷲ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب آدمی مر جاتا ہے تو اس کے عمل منقطع ہو جاتے ہیں، سوائے تین اعمال کے: جاری ہونے والا صدقہ، علم کا وہ سلسلہ جس سے فائدہ اٹھایا جائے یا نیک اولاد جو اس کے لیے دعا کرے۔“ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 29]
تخریج الحدیث: (صحيح)
Sahih al-Adab al-Mufrad Hadith 29 in Urdu