🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


صحيح الادب المفرد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحيح الادب المفرد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (998)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
201.  باب كفارة المريض 
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 381
381/495 عن أبي هريرة، قال: جاء أعرابيّ، فقال النبي صلى الله عليه وسلم:" هل أخذتك أم ملدم (4) ؟". قال: وما أمّ ملدم؟ قال:"حرّ بين الجلد واللحم". قال: لا. قال:" فهل صدعت؟" قال: وما الصداع؟ قال:"ريح تعترض في الرأس، تضرب العروق". قال: لا. قال: فلما قام قال:" من سره أن ينظر إلى رجل من أهل النار" أي: فلينظره.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک اعرابی آیا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تمہیں کبھی ام ملدم نے پکڑا ہے؟“ اس نے کہا: ام ملدم کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کھال اور گوشت کے درمیان حرارت ہوتی ہے۔“ (یعنی بخار)، اس نے کہا: کبھی نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تمہیں کبھی صداع ہوا ہے؟“ اس نے کہا: صداع کیا چیز ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک ہوا ہے جو سر میں گھس جاتی ہے اور رگوں پر ضرب لگاتی ہے۔“ (سر درد)، اس نے کہا: کبھی نہیں، پھر جب وہ کھڑا ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جسے کسی جہنمی کو دیکھنا پسند ہو وہ اسے دیکھ لے۔“ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 381]
تخریج الحدیث: (حسن صحيح)


Sahih al-Adab al-Mufrad Hadith 381 in Urdu