🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح الادب المفرد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحيح الادب المفرد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (998)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
224.  باب الكبر
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 433
433/556 عن أبي هريرة؛ أن رجلاً أتى النبي صلى الله عليه وسلم – وكان جميلاً- فقال: حبب إلي الجمال، وأُعطيت ما ترى! حتى ما أحب أن يفوقني أحدٌ، إما قال: بشراك نعل. وإما قال: بشسعٍ أحمر. آلِكبْرُ ذاك؟ قال:"لا؛ ولكن الكبر من بطر الحق (9) ، وغمطَ الناس".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک شخص حاضر ہوا، اور وہ خوبصورت تھا، اس نے کہا: میرے دل میں خوبصورت بننے کی محبت ڈال دی گئی ہے، اور مجھے یہ (جمال) عطا بھی ہوا ہے جیسا کہ آپ دیکھ رہے ہیں، حتیٰ کہ مجھے یہ پسند نہیں کہ کوئی شخص اس (حسن و جمال) میں مجھ سے بڑھ جائے، یا یہ کہا کہ جوتے کے ایک تسمے کے برابر یا کہا کہ سرخ تسمے کے برابر، کیا یہ تکبر ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں، لیکن تکبر یہ ہے کہ جو حق کو ٹھکرا دے اور لوگوں کو حقیر جانے۔ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 433]
تخریج الحدیث: (صحيح)
 
Sahih al-Adab al-Mufrad Hadith 433 in Urdu