🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مشکوۃ المصابیح میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (6294)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
--. (مَاذَا يَفْعَلُ إِذَا فَاتَتْهُ سُنَّةُ الفَجْرِ)
صبح کی سنتیں رہ جائیں تو کیا کریں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1044
الْفَصْلُ الثَّانِي 1044 - عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ قَيْسِ بْنِ عَمْرٍو، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: رَأَى النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلًا يُصَلِّي بَعْدَ صَلَاةِ الصُّبْحِ رَكْعَتَيْنِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:"صَلَاةَ الصُّبْحِ رَكْعَتَيْنِ رَكْعَتَيْنِ"، فَقَالَ الرَّجُلُ: إِنِّي لَمْ أَكُنْ صَلَّيْتُ الرَّكْعَتَيْنِ اللَّتَيْنِ قَبْلَهُمَا، فَصَلَّيْتُهُمَا الْآنَ، فَسَكَتَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ. وَرَوَى التِّرْمِذِيُّ نَحْوَهُ، وَقَالَ: إِسْنَادُ هَذَا الْحَدِيثِ لَيْسَ بِمُتَّصِلٍ ; لِأَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ إِبْرَاهِيمَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ قَيْسِ بْنِ عَمْرٍو، وَفِي"شَرْحِ السُّنَّةِ""وَنُسَخِ الْمَصَابِيحِ"عَنْ قَيْسِ بْنِ قَهْدٍ نَحْوَهُ.
محمد بن ابراہیم رحمہ اللہ، قیس بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ایک آدمی کو نماز فجر کے بعد دو رکعتیں پڑھتے ہوئے دیکھا تو رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”نماز فجر دو رکعت ہے، دو رکعت۔“ اس آدمی نے عرض کیا: میں نے ان سے پہلے کی دو رکعتیں نہیں پڑھی تھیں، میں نے انہیں اب پڑھا ہے، تو رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم خاموش ہو گئے۔ ابو داؤد اور امام ترمذی نے بھی اسی طرح روایت کیا ہے، اور انہوں نے فرمایا: اس حدیث کی سند متصل نہیں، کیونکہ محمد بن ابراہیم رحمہ اللہ نے قیس بن عمرو رضی اللہ عنہ سے نہیں سنا۔ شرح السنہ اور مصابیح کے بعض نسخوں میں قیس بن قہد رضی اللہ عنہ سے اسی طرح مروی ہے۔ حسن، اسے ابو داؤد اور ترمذی نے روایت کیا ہے۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 1044]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، رواه أبو داود (1267) و الترمذي (422) والبغوي في شرح السنة (3/ 334 تحت ح 781)
٭ قيس بن عمرو ھو قيس بن قھد، والسند مرسل وله شواھد عند ابن خزيمة (1116) و ابن حبان (624) وغيرهما وھو حديث حسن، انظر ’’اعلام أھل العصر بأحکام رکعتي الفجر‘‘.»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:حسن


Mishkat al-Masabih Hadith 1044 in Urdu