مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (بيان ركعتين بعد العصر)
عصر کے بعد دو رکعت نماز کا بیان
حدیث نمبر: 1178
1178 - وَعَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: مَا تَرَكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْعَصْرِ عِنْدِي قَطُّ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ. وَفِي رِوَايَةٍ لِلْبُخَارِيِّ، قَالَتْ: وَالَّذِي ذَهَبَ بِهِ مَا تَرَكَهُمَا حَتَّى لَقِيَ اللَّهَ.
عائشہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عصر کے بعد دو رکعتیں میرے ہاں کبھی ترک نہیں کیں۔ بخاری۔ مسلم، اور صحیح بخاری کی روایت میں ہے، انہوں نے فرمایا: اس ذات کی قسم جس نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو وفات دی! آپ نے زندگی بھر یہ دو رکعتیں نہیں چھوڑیں۔ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 1178]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (591، 590) و مسلم (299/ 835)»
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه
Mishkat al-Masabih Hadith 1178 in Urdu