🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مشکوۃ المصابیح میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (6294)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
--. (بيان أربع سنن قبل الظهر)
ظہر سے پہلے کی چار سنتوں کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1177
الْفَصْلُ الثَّالِثُ 1177 - عَنْ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:"أَرْبَعُ [ رَكَعَاتٍ ] قَبْلَ الظُّهْرِ، بَعْدَ الزَّوَالِ، تُحْسَبُ بِمِثْلِهِنَّ فِي صَلَاةِ السَّحَرِ، وَمَا مِنْ شَيْءٍ إِلَّا وَهُوَ يُسَبِّحُ اللَّهَ تِلْكَ السَّاعَةَ"، ثُمَّ قَرَأَ: (يَتَفَيَّأُ ظِلَالُهُ عَنِ الْيَمِينِ وَالشَّمَائِلِ سُجَّدًا لِلَّهِ وَهُمْ دَاخِرُونَ) رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ، وَالْبَيْهَقِيُّ فِي"شُعَبِ الْإِيمَانِ".
عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: زوال آفتاب کے بعد ظہر سے پہلے چار رکعتوں کا ثواب نماز تہجد کی چار رکعتوں کے ثواب کے برابر ہے، اس وقت ہر چیز اللہ کی تسبیح بیان کرتی ہے۔ پھر آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ان کے سائے دائیں سے اور بائیں سے لوٹتے رہتے ہیں، اللہ کے سامنے جھکتے اور عاجزی کا اظہار کرتے ہیں۔ ضعیف۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 1177]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه الترمذي (3128 وقال: غريب لا نعرفه إلا من حديث علي بن عاصم.) والبيھقي في شعب الإيمان (3073)
٭ علي بن عاصم و يحيي البکاء ضعيفان.»
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف

Mishkat al-Masabih Hadith 1177 in Urdu