🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مشکوۃ المصابیح میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (6294)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1.06. (سلسلة الثواب بعد الموت)
مرنے کے بعد ثواب کا سلسلہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 203
‏‏‏‏وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا مَاتَ الْإِنْسَانُ انْقَطَعَ عَمَلُهُ إِلَّا مِنْ ثَلَاثَةِ أَشْيَاءَ: صَدَقَةٍ جَارِيَةٍ أوعلم ينْتَفع بِهِ أوولد صَالح يَدْعُو لَهُ) ‏‏‏‏رَوَاهُ مُسلم ‏‏‏‏ 
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب انسان فوت ہو جاتا ہے تو تین کاموں، صدقہ جاریہ، وہ علم جس سے استفادہ کیا جائے اور نیک اولاد جو اس کے لیے دعا کرے، کے سوا اس کے اعمال کا سلسلہ منقطع ہو جاتا ہے۔ اس حدیث کو مسلم نے روایت کیا ہے۔ [مشكوة المصابيح/كتاب العلم/حدیث: 203]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (14/ 1631)»
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
صحيح مسلم
4223
إذا مات الإنسان انقطع عنه عمله إلا من ثلاثة إلا من صدقة جارية علم ينتفع به ولد صالح يدعو له
جامع الترمذي
1376
إذا مات الإنسان انقطع عمله إلا من ثلاث صدقة جارية علم ينتفع به ولد صالح يدعو له
سنن أبي داود
2880
إذا مات الإنسان انقطع عنه عمله إلا من ثلاثة أشياء من صدقة جارية علم ينتفع به ولد صالح يدعو له
سنن الدارمي
578
إذا مات الإنسان انقطع عنه عمله إلا من ثلاث علم ينتفع به صدقة تجري له ولد صالح يدعو له
سنن النسائى الصغرى
3681
إذا مات الإنسان انقطع عمله إلا من ثلاثة من صدقة جارية علم ينتفع به ولد صالح يدعو له
مشكوة المصابيح
203
إذا مات الإنسان انقطع عمله إلا من ثلاثة اشياء: صدقة جارية اوعلم ينتفع به اوولد صالح يدعو له
مشکوۃ المصابیح کی حدیث نمبر 203 کے فوائد و مسائل
حافظ زبير على زئي رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث مشكوة المصابيح 203
تخريج الحدیث:
[صحيح مسلم 4223، ابوعوانه 3؍191 ح47۔ واللفظ له بزيادة من قبل صدقةٍ]

فقه الحدیث:
➊ مرنے والے کے سارے اعمال ختم ہو جاتے ہیں لیکن اگر وہ مومن مسلمان تھا تو مذکورہ تین اعمال کا اسے مرنے کے بعد بھی فائدہ پہنچتا ہے۔
➋ اس حدیث سے ثابت ہوا کہ مردہ دنیا والوں کی باتیں نہیں سنتا اور نہ کچھ دنیا میں سے دیکھتا ہے۔ یاد رہے کہ جس بات کا استثناء ثابت ہے اس پر ایمان لانا واجب ہے، مثلاً یہ ثابت ہے کہ دفن کے بعد واپس جانے والوں کے جوتوں کی آواز مردہ سنتا ہے۔ ديكهئے: [اضواء المصابيح 126]
➌ عالم اور طالب علم کو عام لوگوں پر فضیلت حاصل ہے۔
➍ وفات کے بعد، مرنے والے کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام یا قل، ساتواں اور چالیسواں وغیرہ اسے ذرہ بھر مفید نہیں ہیں، ماسوائے درج بالا تین اعمال کے، لہٰذا اس قسم کی بدعات سے اجتناب کرنا چاہیے۔
[اضواء المصابیح فی تحقیق مشکاۃ المصابیح، حدیث/صفحہ نمبر: 203]

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث3681
میت کی طرف سے صدقہ و خیرات کی فضیلت کا بیان۔
ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب انسان مر جاتا ہے تو اس کا عمل بھی ختم ہو جاتا ہے سوائے تین عمل کے (جن سے اسے مرنے کے بعد بھی فائدہ پہنچتا ہے) ایک صدقہ جاریہ، ۱؎ دوسرا علم جس سے لوگ فائدہ اٹھائیں ۲؎، تیسرا نیک اور صالح بیٹا جو اس کے لیے دعا کرتا رہے۔‏‏‏‏ [سنن نسائي/كتاب الوصايا/حدیث: 3681]
اردو حاشہ:
(1) صدقہ جاریہ یعنی ایسا صدقہ جس کا فائدہ لوگوں کو صدقہ کرنے والے کی وفات کے بعد بھی تادیر پہنچتا رہے۔ جب تک اس کا فائدہ جاری رہے گا‘ تب تک ثواب بھی جاری رہے گا۔ لیکن اس سے مراد وہ صدقہ ہے جو میت نے اپنی زندگی میں خود کیا ہو نہ کہ وہ جو میت کی طرف سے اس کی وفات کے بعد کیا جائے۔ باب کے عنوان سے معلوم ہوتا ہے کہ امام نسائی رحمہ اللہ دوسرا صدقہ مراد لے رہے ہیں لیکن یہ درست نہیں کیونکہ یہاں میت کے اعمال کا ذکر ہے۔
(2) وہ علم مثلاً: تصنیف شدہ کتابیں یا تربیت شدہ شاگرد یا کیسٹیں وغیرہ0
(3) نیک اولاد جس کی اس نے صحیح تربیت کی ہو اور اسے اچھے کاموں کا عادی بنایا ہو۔ (مزید تفصیل سابقہ حدیث میں ملاحظہ فرمائیں۔)
[سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 3681]

الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 2880
میت کی جانب سے صدقہ کے ثواب کا بیان۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب انسان مر جاتا ہے تو اس کا عمل منقطع ہو جاتا ہے سوائے تین چیزوں کے (جن کا فیض اسے برابر پہنچتا رہتا ہے): ایک صدقہ جاریہ ۱؎، دوسرا علم جس سے لوگوں کو فائدہ پہنچے ۲؎، تیسرا صالح اولاد جو اس کے لیے دعائیں کرتی رہے۔‏‏‏‏ [سنن ابي داود/كتاب الوصايا /حدیث: 2880]
فوائد ومسائل:
تادیر جاری اور باقی رہنے والی اشیاء بطور صدقہ وقف کرجانا جو لوگوں کے لئے خیر کا باعث بنی ہیں۔
صدقہ جاریہ کہلاتی ہیں۔
جب تک یہ موجود رہیں، میت کو ان کا ثواب پہنچتا رہتا ہے۔
جیسے کہ مذکورہ بالا باب اور حدیث میں گزرا ہے۔
اس طرح مسجد مدرسہ سرائے کی تعمیر اور رفائے عامہ کے کام کر جانا علم پھیلانا شاگرد بناجانا اور کتاب تصنیف و تالیف کرنا یا اس کی اشاعت کرنا وقف کرنا از حد عمدہ کار خیر ہیں۔
اور اولاد کی شرعی بنیادوں پر تربیت سب سے بڑھ کر شاندار صدقہ جاریہ ہے، ہر مسلمان کو اس کا حریص ہونا چاہیے۔
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 2880]

الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 1376
وقف کا بیان۔
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب انسان مر جاتا ہے تو اس کے عمل کا سلسلہ بند ہو جاتا ہے سوائے تین چیزوں کے: ایک صدقہ جاریہ ۱؎ ہے، دوسرا ایسا علم ہے ۲؎ جس سے لوگ فائدہ اٹھائیں اور تیسرا نیک و صالح اولاد ہے ۳؎ جو اس کے لیے دعا کرے۔‏‏‏‏ [سنن ترمذي/كتاب الأحكام/حدیث: 1376]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
صدقہ جاریہ یعنی ایسا صدقہ جس کو عوام کی بھلائی کے لیے وقف کردیا جائے،
مثلاً سرائے کی تعمیر،
کنواں کھدوانا،
نل لگوانا،
مساجدومدارس اوریتیم خانوں کی تعمیرکروانا،
اسپتال کی تعمیر،
پُل اورسڑک وغیرہ بنوانا،
ان میں سے جو کام بھی وہ اپنی زندگی میں کرجائے یا اس کے کرنے کا ارادہ رکھتا ہووہ سب صدقہ جاریہ میں شمارہوں گے۔

2؎:
علم میں لوگوں کو تعلیم دینا،
طلباء کے تعلیمی اخراجات برداشت کرنا،
تصنیف وتالیف اور درس وتدریس دعوت وتبلیغ کا سلسلہ قائم کرنا،
مدارس کی تعمیرکرنا،
دینی کتب کی طباعت اور ان کی نشرواشاعت کا بندوبست کر نا وغیرہ امورسبھی داخل ہیں۔

3؎:
نیک اولاد میں بیٹا،
بیٹی پوتا،
پوتی،
نواسا نواسی وغیرہ کے علاوہ روحانی اولاد بھی شامل ہے جنہیں علم دین سکھایا ہو۔
[سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 1376]

الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 4223
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: انسان جب فوت ہو جاتا ہے، اس کا عمل بند ہو جاتا ہے، مگر تین صورتوں میں، جاری رہنے والا صدقہ، علم جس سے فائدہ اٹھایا جا رہا ہے، اولاد جو اس کے حق میں دعا کرتی ہے۔ [صحيح مسلم، حديث نمبر:4223]
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ انسان اپنی زندگی میں نیک عمل کرتا ہے،
وہ اگرچہ اس کے مرنے پر ختم ہو جاتا ہے،
لیکن اگر اس عمل کے اثرات و ثمرات اس کے بعد بھی قائم رہتے ہیں،
تو اس کو اس کا اجروثواب ملتا رہتا ہے،
خاص کر اولاد اگر وہ اس کی صحیح دین کے مطابق تربیت کرتا ہے،
اور اس کے نتیجہ میں،
وہ اس کے حق میں دعا یا صدقہ و خیرات کرتی ہے،
تو اس کا اجر،
اس کو ملتا رہتا ہے،
یا اس نے کوئی دینی اور علمی کتاب چھوڑی،
اس نے تعلیم و تدریس کے ذریعہ،
اہل علم پیدا کیے،
کوئی دینی مدرسہ یا مسجد بنائی،
وعظ و تبلیغ کے ذریعہ لوگوں میں دین پر عمل کرنے کا جذبہ ابھارا،
گویا ہر وہ کام جس کے نتائج و ثمرات پائیدار ہیں،
اور اس کے بعد قائم رہیں گے،
ان کی موجودگی تک اس کو ثواب ملتا رہے گا۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 4223]