پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1.22. (إثم من يفتي أو يشير بدون علم)
بغیر علم کے فتویٰ اور مشورہ دینے والے کا گناہ
حدیث نمبر: 243
243 - وَعَنْ مُعَاوِيَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: إِنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنِ الْأُغْلُوطَاتِ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.
سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غلطی میں ڈالنے والے سوالوں سے منع فرمایا ہے۔ اس حدیث کو ابوداؤد نے روایت کیا ہے۔ [مشكوة المصابيح/كتاب العلم/حدیث: 243]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه أبو داود (3656)
٭ عبد الله بن سعد: لم يوثقه غير ابن حبان و قال الساجي: ضعفه أھل الشام .»
٭ عبد الله بن سعد: لم يوثقه غير ابن حبان و قال الساجي: ضعفه أھل الشام .»
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن أبي داود |
3656
| نهى عن الغلوطات |
مشكوة المصابيح |
243
| نهى عن الاغلوطات |
مشکوۃ المصابیح کی حدیث نمبر 243 کے فوائد و مسائل
حافظ زبير على زئي رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث مشكوة المصابيح 243
تحقیق الحدیث:
اس کی سند ضعیف ہے۔
◄ عبداللہ بن سعد بن فروہ البجلی الدمشقی کو صرف ابن حبان نے ثقات میں ذکر کیا اور کہا:
«يخطئ» ”وہ غلطی کرتا تھا۔“ [7؍39]
◄ مغلطائی حنفی نے بتایا کہ ساجی نے کہا:
«ضعفه أهل الشام فى الحديث»
”اسے شامیوں نے حدیث میں ضعیف قرار دیا ہے۔“ [اكمال مغلطائي 2؍275 بحواله حاشيه تهذيب الكمال 4؍147]
◄ یہ راوی مجہول الحال ہے، لہٰذا یہ سند ضعیف ہے۔

[اضواء المصابیح فی تحقیق مشکاۃ المصابیح، حدیث/صفحہ نمبر: 243]
تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 3656
فتوی دینے میں احتیاط برتنے کا بیان۔
معاویہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسی باتوں سے منع فرمایا ہے جس میں بکثرت غلطی واقع ہو ۱؎۔ [سنن ابي داود/كتاب العلم /حدیث: 3656]
معاویہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسی باتوں سے منع فرمایا ہے جس میں بکثرت غلطی واقع ہو ۱؎۔ [سنن ابي داود/كتاب العلم /حدیث: 3656]
فوائد ومسائل:
فائدہ: یہ کسی طرح درست نہیں کہ رمز اور پہیلی کے انداز میں مسئلہ پوچھا جائے یا کوئی مفتی مبہم اور مخفی انداز سے جواب دے۔
فائدہ: یہ کسی طرح درست نہیں کہ رمز اور پہیلی کے انداز میں مسئلہ پوچھا جائے یا کوئی مفتی مبہم اور مخفی انداز سے جواب دے۔
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 3656]
Mishkat al-Masabih Hadith 243 in Urdu