یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (إباحة أكل وادخار لحم الأضحية أكثر من ثلاثة أيام)
قربانی کا گوشت تین دن سے زیادہ کھانے اور جمع کرنے کی اجازت
حدیث نمبر: 2645
2645 - وَعَنْ نُبَيْشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -"إِنَّا كُنَّا نَهَيْنَاكُمْ عَنْ لُحُومِهَا أَنْ تَأْكُلُوهَا فَوْقَ ثَلَاثٍ لِكَيْ تَسَعَكُمْ. جَاءَ اللَّهُ بِالسَّعَةِ، فَكُلُوا، وَادَّخِرُوا وَائْتَجِرُوا. أَلَا وَإِنَّ هَذِهِ الْأَيَّامَ أَيَّامُ أَكْلٍ وَشُرْبٍ، [ وَبِعَالٍ ] وَذِكْرِ اللَّهِ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.
نُبیشہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ہم نے تمہیں منع کیا تھا کہ قربانی کا گوشت تین دن سے زائد نہیں کھانا تاکہ تمہیں کشائش اور خوشحالی مل جائے، اب اللہ تعالیٰ نے تمہیں خوشحالی عطا کر دی ہے تو کھاؤ، ذخیرہ کرو اور (صدقہ کر کے) اجر پاؤ۔ اور سن لو! یہ ایام کھانے پینے اور اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنے کے ہیں۔ “ صحیح، رواہ ابوداؤ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناسك/حدیث: 2645]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه أبو داود (2813)»
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
Mishkat al-Masabih Hadith 2645 in Urdu