مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (البِكْرُ إِنْ شَاءَتْ تَرُدُّ النِّكَاحَ المُكْرَهَ)
کنواری لڑکی چاہے تو زبردستی کے نکاح کو مسترد کرے
حدیث نمبر: 3136
الْفَصْلُ الثَّالِثُ 3136 - عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: إِنَّ جَارِيَةً بِكْرًا أَتَتْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرَتْ أَنَّ أَبَاهَا زَوَّجَهَا وَهِيَ كَارِهَةً . فَخَيَّرَهَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ایک نابالغہ لڑکی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور اس نے عرض کیا کہ اس کے والد نے اس کی شادی کر دی ہے جب کہ وہ اسے ناپسند کرتی ہے، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے (شادی برقرار رکھنے یا فسخ کرنے کا) اختیار دیا۔ [مشكوة المصابيح/كتاب النكاح/حدیث: 3136]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، رواه أبو داود (2096)»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:حسن
Mishkat al-Masabih Hadith 3136 in Urdu