مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (أَمْرُ تَرْكِ الْمِنْطَقَةِ الْوَبَائِيَّةِ)
وبائی علاقہ چھوڑنے کا حکم
حدیث نمبر: 4590
4590 - وَعَنْ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَحِيرٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي مَنْ سَمِعَ فَرْوَةَ بْنَ مُسَيْكٍ يَقُولُ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! عِنْدَنَا أَرْضٌ يُقَالُ لَهَا أَبْيَنُ، وَهِيَ أَرْضُ رِيفِنَا وَمِيرَتِنَا، وَإِنَّ وَبَاءَهَا شَدِيدٌ، فَقَالَ:"دَعْهَا عَنْكَ فَإِنَّ مِنَ الْقَرَفِ التَّلَفَ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.
یحییٰ بن عبداللہ بن بحیر بیان کرتے ہیں، مجھے اس شخص نے بتایا جس نے فروہ بن مسیک رضی اللہ عنہ کو بیان کرتے ہوئے سنا، وہ کہتے ہیں، میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! ہمارے پاس ابین نامی زمین ہے، ہماری زراعت و معیشت اسی زمین سے وابستہ ہے، لیکن وہاں کی وبا شدید ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اسے چھوڑ دو، کیونکہ بیماری کے قریب رہنا ہلاکت کو دعوت دینا ہے۔“ (اسنادہ ضعیف، رواہ ابوداؤد) [مشكوة المصابيح/كتاب الطب والرقى/حدیث: 4590]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه أبو داود (3923)
٭ فيه يحيي بن عبد الله بن بحير: مستور و شيخه مجھول لم يسم .»
٭ فيه يحيي بن عبد الله بن بحير: مستور و شيخه مجھول لم يسم .»
قال الشيخ الألباني: ضَعِيف
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف
Mishkat al-Masabih Hadith 4590 in Urdu