مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (حَيْثُ يُوَفَّى النَّبِيُّ يُدْفَنُ هُنَاكَ)
نبی جہاں فوت ہوں، ان کی تدفین بھی وہیں ہو گی
حدیث نمبر: 5963
5963 - وَعَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - قَالَتْ: لَمَّا قُبِضَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - اخْتَلَفُوا فِي دَفْنِهِ. فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَيْئًا. قَالَ: (مَا قَبَضَ اللَّهُ نَبِيًّا إِلَّا فِي الْمَوْضِعِ الَّذِي يَجِبُ أَنْ يُدْفَنَ فِيهِ) . ادْفِنُوهُ فِي مَوْضِعِ الْفِرَاشِ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.
عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی روح قبض کی گئی تو آپ کی تدفین کے متعلق صحابہ میں اختلاف پیدا ہو گیا، ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے (اس بارے میں) کچھ سنا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ نبی کی روح اسی جگہ قبض فرماتا ہے جہاں وہ پسند فرماتا ہے کہ اس کی تدفین ہو۔“ تم آپ کو آپ کے بستر کی جگہ پر دفن کرو۔ [صحیح، رواہ الترمذی] [مشكوة المصابيح/كتاب الفضائل والشمائل/حدیث: 5963]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه الترمذي (1018 و قال: غريب)
وَرُوِيَ صَحِيحا من وَجه آخر)»
وَرُوِيَ صَحِيحا من وَجه آخر)»
قال الشيخ الألباني: ضَعِيف
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
Mishkat al-Masabih Hadith 5963 in Urdu