مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (تَسْمِيَةُ حَضْرَةِ أَبِي عُبَيْدَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ لِلْخِلَافَةِ)
حضرت ابوعبہدہ رضی اللہ عنہ کا خلافت کے لئے نام
حدیث نمبر: 6116
6116 - وَعَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: سَمِعْتُ عَائِشَةَ وَسُئِلَتْ: مَنْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مُسْتَخْلِفًا لَوِ اسْتَخْلَفَهُ ؟ قَالَتْ: أَبُو بَكْرٍ. فَقَالَ: ثُمَّ مَنْ بَعْدَ أَبِي بَكْرٍ؟ قَالَتْ: عُمَرُ. قِيلَ: مَنْ بَعْدَ عُمَرَ؟ قَالَتْ: أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
ابن ابی ملیکہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں، میں نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے اس وقت سنا جب ان سے یہ سوال کیا گیا کہ اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کسی کو خلیفہ نامزد کرتے تو آپ کسے نامزد فرماتے؟ انہوں نے فرمایا: ابوبکر رضی اللہ عنہ، پوچھا گیا: پھر ابوبکر رضی اللہ عنہ کے بعد کون؟ انہوں نے فرمایا: عمر رضی اللہ عنہ، پوچھا گیا: عمر رضی اللہ عنہ کے بعد کون؟ انہوں نے فرمایا: ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ۔ (رواہ مسلم)۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناقب/حدیث: 6116]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (9/ 2385)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
Mishkat al-Masabih Hadith 6116 in Urdu