مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (دُعَاءُ المَغْفِرَةِ لِحَضْرَةِ العَبَّاسِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ وَذُرِّيَّتِهِ)
حضرت عباس رضی اللہ عنہ اور ان کی اولاد کے لئے بخشش کی دعا
حدیث نمبر: 6158
6158 - وَعَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِلْعَبَّاسِ:"إِذَا كَانَ غَدَاةَ الِاثْنَيْنِ فَأْتِنِي أَنْتَ وَوَلَدُكَ حَتَّى أَدْعُوَ لَهُمْ بِدَعْوَةٍ يَنْفَعُكَ اللَّهُ بِهَا وَوَلَدَكَ"فَغَدَا وَغَدَوْنَا مَعَهُ، وَأَلْبَسَنَا كِسَاءَهُ ثُمَّ قَالَ:"اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْعَبَّاسِ وَوَلَدِهِ مَغْفِرَةً ظَاهِرَةً وَبَاطِنَةً لَا تُغَادِرُ ذَنْبًا ، اللَّهُمَّ احْفَظْهُ فِي وَلَدِهِ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ. وَزَادَ رَزِينٌ:"وَاجْعَلِ الْخِلَافَةَ بَاقِيَةً فِي عَقِبِهِ"وَقَالَ التِّرْمِذِيُّ: هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ.
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عباس رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”جب پیر کا دن ہو تو آپ اور آپ کی اولاد میرے پاس آنا، میں تمہارے لیے دعا کروں گا جس کے ذریعے اللہ تمہیں اور تمہاری اولاد کو فائدہ پہنچائے گا۔“ ہم ان کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں اپنی چادر میں لے کر دعا فرمائی: ”اے اللہ! عباس اور اس کی اولاد کی تمام ظاہری و باطنی لغزشیں معاف فرما، ان کا کوئی گناہ باقی نہ چھوڑ، اے اللہ! ان کا سایہ ان کی اولاد پر قائم فرما۔“ اور رزین نے یہ اضافہ نقل کیا ہے: ”اور ان کی اولاد میں خلافت باقی رکھ۔“ اور امام ترمذی رحمہ اللہ نے فرمایا: یہ حدیث غریب ہے۔ اس کی سند ضعیف ہے، اسے ترمذی اور رزین نے روایت کیا ہے۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناقب/حدیث: 6158]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، رواه الترمذي (3762) و رزين (لم أجده) ٭ فيه عبد الوهاب بن عطاء مدلس و عنعن و روي عن ابن معين بأنه قال: ’’هذا موضوع و عبد الوهاب: لم يقل فيه حدثنا ثور و لعله دلّس فيه وهو ثقة‘‘ و فيه علة أخري .»
قال الشيخ الألباني: ضَعِيف
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف
Mishkat al-Masabih Hadith 6158 in Urdu