🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مشکوۃ المصابیح میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (6294)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
--. (خبر شهادة حسين فى منام حضرة أم سلمة رضي الله عنها)
حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا کو خواب میں شہادت حسین کی خبر
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6166
6166 - وَعَنْ سَلْمَى، قَالَتْ: دَخَلْتُ عَلَى أُمِّ سَلَمَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - وَهِيَ تَبْكِي فَقُلْتُ: مَا يُبْكِيكِ؟ قَالَتْ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَعْنِي فِي الْمَنَامِ - وَعَلَى رَأْسِهِ وَلِحْيَتِهِ التُّرَابُ فَقُلْتُ: مَا لَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:"شَهِدْتُ قَتْلَ الْحُسَيْنِ آنِفًا"رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ، وَقَالَ: هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ.
سلمی بیان کرتی ہیں کہ میں ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے پاس گئی تو وہ رو رہی تھیں، میں نے کہا: آپ کیوں رو رہی ہیں؟ انہوں نے فرمایا: میں نے خواب میں رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو دیکھا تو آپ کے سر مبارک اور داڑھی پر مٹی تھی۔ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! آپ کا کیا حال ہے؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میں ابھی ابھی حسین کی شہادت کے واقعہ میں حاضر ہوا تھا۔ ترمذی، اور فرمایا: یہ حدیث غریب ہے۔ اسنادہ ضعیف، رواہ الترمذی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناقب/حدیث: 6166]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه الترمذي (3771)
٭ سلمي: لا تعرف و حديث أحمد (1/ 283) عن ابن عباس قال: ’’رأيت رسول الله ﷺ في النوم نصف النار أشعث أغبر و بيده قارورة فيھا دم، قلت: يا رسول الله ما ھذا؟ قال:ھذا دم الحسين و أصحابه، لم أزل اليوم ألتقطه‘‘ سنده حسن، وھو يغني عن ھذا الحديث الضعيف، و في صحيح الحديث شغل عن سقيمه .»
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف


Mishkat al-Masabih Hadith 6166 in Urdu