🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مشکوۃ المصابیح میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (6294)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
--. (الدُّعَاءُ بَعْدَ الأَذَانِ)
اذان کا جواب کس طرح دینا ہے، بروایت امام مسلم
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 658
658 - وَعَنْ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: (إِذَا قَالَ الْمُؤَذِّنُ: اللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ ; فَقَالَ أَحَدُكُمُ: اللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ، ثُمَّ قَالَ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ ; قَالَ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ. ثُمَّ قَالَ: أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ ; قَالَ: أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ، ثُمَّ قَالَ: حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ ; قَالَ: لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ. ثُمَّ قَالَ: حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ ; قَالَ: لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ. ثُمَّ قَالَ: اللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ ; قَالَ: اللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ ثُمَّ قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ ; قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مِنْ قَلْبِهِ، دَخَلَ الْجَنَّةَ) . رَوَاهُ مُسْلِمٌ
عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”جب مؤذن کہتا ہے: «اللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ» ”اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے“، اور تم میں سے بھی کوئی خلوصِ قلب سے «اللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ» کہتا ہے، پھر وہ کہتا ہے: «أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ» ”میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں“، اور وہ شخص بھی یہی کلمات کہتا ہے، پھر وہ کہتا ہے: «أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ» ”میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اللہ کے رسول ہیں“، اور وہ شخص بھی یہی کلمات کہتا ہے، پھر وہ کہتا ہے: «حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ» ”نماز کی طرف آؤ“، تو وہ شخص کہتا ہے: «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ» ”گناہ سے بچنا اور نیکی کرنا محض اللہ کی توفیق سے ہے“، پھر وہ کہتا ہے: «حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ» ”کامیابی کی طرف آؤ“، تو وہ شخص کہتا ہے: «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ»، پھر وہ کہتا ہے: «اللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ»، تو وہ شخص بھی «اللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ» کہتا ہے، پھر وہ کہتا ہے: «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ»، تو وہ شخص بھی کہتا ہے: «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں“، تو وہ جنت میں داخل ہو گا۔“ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 658]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (12/ 385)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح


Mishkat al-Masabih Hadith 658 in Urdu