مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (ضَرُورَةُ الاِقْتِدَاءِ بِالإِمَامِ)
امام کی اقتدا ضروری ہے
حدیث نمبر: 826
826 - وَعَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"إِذَا صَلَّيْتُمْ فَأَقِيمُوا صُفُوفَكُمْ ثُمَّ لِيَؤُمَّكُمْ أَحَدُكُمْ، فَإِذَا كَبَّرَ فَكَبِّرُوا، وَإِذَا قَالَ: غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ فَقُولُوا: آمِينَ، يُجِبْكُمُ اللَّهُ، فَإِذَا كَبَّرَ وَرَكَعَ، فَكَبِّرُوا وَارْكَعُوا فَإِنَّ الْإِمَامَ يَرْكَعُ قَبْلَكُمْ وَيَرْفَعُ قَبْلَكُمْ"، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"فَتِلْكَ بِتِلْكَ"، قَالَ: وَإِذَا قَالَ: سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ، فَقُولُوا: رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ، يَسْمَعِ اللَّهُ لَكُمْ"، رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم نماز پڑھنے کا ارادہ کرو تو صفیں درست کرو، پھر تم میں سے تمہیں کوئی نماز پڑھائے، پس جب وہ «اللّٰهُ أَكْبَرُ» ”اللہ اکبر“ کہے تو تم «اللّٰهُ أَكْبَرُ» ”اللہ اکبر“ کہو، اور جب وہ ﴿غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ﴾ [سورة الفاتحة: 7] کہے تو تم «آمِيْن» ”آمین“ کہو، اللہ تمہاری دعا قبول فرمائے گا، جب وہ «اللّٰهُ أَكْبَرُ» ”اللہ اکبر“ کہے اور رکوع کرے تو تم «اللّٰهُ أَكْبَرُ» ”اللہ اکبر“ کہو اور رکوع کرو، کیونکہ امام تم سے پہلے رکوع کرتا ہے اور تم سے پہلے (رکوع سے) اٹھتا ہے۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ (پہلے سر اٹھانا) اس کے (پہلے رکوع جانے) کا بدلہ ہے، اور جب وہ کہے: «سَمِعَ اللّٰهُ لِمَنْ حَمِدَهُ» ”اللہ نے سن لیا جس نے اس کی تعریف کی“، تو تم کہو: ”اے اللہ! ہر قسم کی حمد تیرے ہی لیے ہے“، اللہ تمہاری دعا سنتا اور قبول فرماتا ہے۔“ رواہ مسلم۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 826]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (62/ 404)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
Mishkat al-Masabih Hadith 826 in Urdu