مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (قِرَاءَةُ المُفَصَّلَاتِ)
مفصلات کی قراءت
حدیث نمبر: 853
853 - وَعَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ سَلْمَانُ:"صَلَّيْتُ خَلْفَهُ فَكَانَ يُطِيلُ الرَّكْعَتَيْنِ الْأُولَيَيْنِ مِنَ الظُّهْرِ، وَيُخَفِّفُ الْأُخْرَيَيْنِ، وَيُخِفِّفُ الْعَصْرَ وَيَقْرَأُ الْمَغْرِبَ بِقِصَارِ الْمُفَصَّلِ، وَيَقْرَأُ فِي الْعِشَاءِ بِوَسَطِ الْمُفَصَّلِ، وَيَقْرَأُ فِي الصُّبْحِ بِطِوَالِ الْمُفَصَّلِ، رَوَاهُ النَّسَائِيُّ، وَرَوَى ابْنُ مَاجَهْ إِلَى وَيُخَفِّفُ الْعَصْرَ.
سلیمان بن یسار رحمہ اللہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے فرمایا: میں نے فلاں شخص کے سوا کسی کے پیچھے ایسی نماز نہیں پڑھی جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نماز کے بہت مشابہ ہو، سلیمان رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے اس (فلاں شخص) کے پیچھے نماز پڑھی تو وہ ظہر کی پہلی دو رکعتیں لمبی اور آخری دو رکعتیں ہلکی پڑھا کرتے تھے، اور نمازِ عصر ہلکی پڑھا کرتے تھے، جبکہ نمازِ مغرب میں قصارِ مفصل (سورۃ البینہ سے آخر تک)، عشاء میں اوساطِ مفصل (البروج سے البینہ تک) اور فجر میں طوالِ مفصل (سورۃ الحجرات سے البروج تک) پڑھا کرتے تھے۔ نسائی اور ابنِ ماجہ نے ”نمازِ عصر ہلکی پڑھا کرتے تھے“ تک روایت کیا ہے۔ صحیح۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 853]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه النسائي (2/ 167 ح 983) و ابن ماجه (827) [و صححه ابن خزيمة (520) و ابن حبان (الإحسان: 1837) ] »
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
Mishkat al-Masabih Hadith 853 in Urdu