مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1202. حديث خولة بنت قيس رضي الله عنها
حدیث نمبر: 27055
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ كَثِيرِ بْنِ أَفْلَحَ ، عَنْ عُبَيْدِ سَنُوطَا ، عَنْ خَوْلَةَ , أَنَّهَا سَمِعَتْ حَمْزَةَ , يُذَاكِرُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الدُّنْيَا، فَقَالَ: " إِنَّ الدُّنْيَا حُلْوَةٌ خَضِرَةٌ، وَرُبَّ مُتَخَوِّضٍ فِي مَالِ اللَّهِ وَرَسُولِهِ، لَهُ النَّارُ" .
حضرت خولہ بنت قیس رضی اللہ عنہا ”جو حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کی اہلیہ تھیں“ سے مروی ہے کہ ایک دن نبی صلی اللہ علیہ وسلم حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کے پاس تشریف لائے اور دنیا کا تذکرہ ہونے لگا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دنیا سرسبز و شیریں ہے، جو اسے اس کے حق کے ساتھ حاصل کرے گا اس کے لئے اس میں برکت ڈال دی جائے گی اور اللہ اور اس کے رسول کے مال میں بہت سے گھسنے والے ایسے ہیں، جنہیں اللہ سے ملنے کے دن جہنم میں داخل کیا جائے گا۔“ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 27055]
حکم دارالسلام: حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف لجهالة حال عبيد سنوطا
الرواة الحديث:
عبيد بن سنوطا المدني ← خولة بنت قيس الأنصارية