🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1220. حديث قتيلة بنت صيفي رضي الله عنها
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 27093
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْمَسْعُودِي ، قاَلَ: حَدَّثَنِي مَعْبَدُ بْنُ خَالِد ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ قُتَيْلَةَ بِنْتِ صَيْفِيٍّ الْجُهَيْنِيَّةِ، قَالَتْ: أَتَى حَبْرٌ مِنَ الْأَحْبَار إلي رَسُول اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم، فَقَال: يَا مُحَمَّدُ، نِعْمَ الْقَوْمُ أَنْتُمْ، لَوْلَا أَنَّكُمْ تُشْرِكُون، قَالَ:" سُبْحَانَ اللَّهِ، وَمَا ذَاكَ؟" , قَالَ: تَقُولُونَ إِذَا حَلَفْتُمْ: وَالْكَعْبَةِ، قَالَت: فَأَمْهَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم شَيْئًا، ثُمَّ قَالَ: إِنَّهُ قَدْ قَالَ: " فَمَنْ حَلَفَ فَلْيَحْلِفْ بِرَبِّ الْكَعْبَةِ" , ثم قَالَ: يَا مُحَمَّدُ , نِعْمَ الْقَوْمُ أَنْتُمْ، لَوْلَا أَنَّكُمْ تَجْعَلُونَ لِلَّهِ نِدًّا، قَال:" سُبْحَانَ اللَّه، وَمَا ذَاكَ؟" , قَالَ: تَقُولُونَ: مَا شَاءَ اللَّهُ وَشِئْتَ، قَالَ: فَأَمْهَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَيْئًا، ثُمَّ قَالَ:" إِنَّهُ قَدْ قَال، فَمَنْ قَال: مَا شَاءَ اللَّهُ، فَلْيَفْصِلْ بَيْنَهُمَا: ثُمَّ شِئْتَ" .
حضرت قتیلہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ اہل کتاب کا ایک بڑا عالم بارگاہ نبوت میں حاضر ہوا اور کہنے لگا کہ اے محمد! تم لوگ بہترین قوم ہوتے اگر تم شرک نہ کرتے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سبحان اللہ! وہ کیسے؟ اس نے کہا کہ آپ لوگ قسم کھاتے ہوئے کعبہ کی قسم کھاتے ہیں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ دیر سکوت کے بعد فرمایا: یہ صحیح کہہ رہا ہے، اس لئے آئندہ جو شخص قسم کھائے وہ رب کعبہ کی قسم کھائے، پھر اس نے کہا کہ اے محمد! اگر تم لوگ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراتے، تو تم بہترین قوم ہوتے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سبحان اللہ! وہ کیسے؟ اس نے کہا کہ آپ لوگ کہتے ہیں، جو اللہ نے چاہا اور آپ نے چاہا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ دیر سکوت کے بعد فرمایا: یہ صحیح کہہ رہا ہے، اس لئے جو شخص یہ کہے اسے چاہیے کہ ان دونوں جملوں کے درمیان فصل پیدا کیا کرے۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 27093]

حکم دارالسلام: إسناده صحيح

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥قتيلة بنت صيفي الأنصاريةصحابية
👤←👥عبد الله بن يسار الجهني
Newعبد الله بن يسار الجهني ← قتيلة بنت صيفي الأنصارية
ثقة
👤←👥معبد بن خالد الجدلي، أبو القاسم
Newمعبد بن خالد الجدلي ← عبد الله بن يسار الجهني
ثقة
👤←👥عبد الرحمن بن عبد الله المسعودي
Newعبد الرحمن بن عبد الله المسعودي ← معبد بن خالد الجدلي
صدوق اختلط قبل موته وضابطه أن من سمع منه ببغداد فبعد الاختلاط
👤←👥يحيى بن سعيد القطان، أبو سعيد
Newيحيى بن سعيد القطان ← عبد الرحمن بن عبد الله المسعودي
ثقة متقن حافظ إمام قدوة