مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1276. ومن حديث فاطمة بنت قيس أخت الضحاك بن قيس رضي الله عنها
حدیث نمبر: 27320
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ , قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ , عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي الْجَهْمِ , قَالَ: سَمِعْتُ فَاطِمَةَ بِنْتَ قَيْسٍ , تَقُولُ: أَرْسَلَ إِلَيَّ زَوْجِي أَبُو عَمْرِو بْنُ حَفْصِ بْنِ الْمُغِيرَةِ عَيَّاشَ بْنَ أَبِي رَبِيعَةَ بِطَلَاقِي , وَأَرْسَلَ إِلَيَّ خَمْسَةَ آصُعِ شَعِيرٍ , فَقُلْتُ: مَا لِي نَفَقَةٌ إِلَّا هَذَا؟ وَلَا أَعْتَدُّ إِلَّا فِي بَيْتِكُمْ؟! قَالَ: لَا , فَشَدَدْتُ عَلَيَّ ثِيَابِي , ثُمَّ أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ , فَقَالَ:" كَمْ طَلَّقَكِ؟" , قُلْتُ: ثَلَاثًا , قَالَ: " صَدَقَ , لَيْسَ لَكِ نَفَقَةٌ , وَاعْتَدِّي فِي بَيْتِ ابْنِ عَمِّكِ ابْنِ أُمِّ مَكْتُومٍ , فَإِنَّهُ ضَرِيرُ الْبَصَرِ , تُلْقِينَ ثِيَابَكِ عَنْكِ , فَإِذَا انْقَضَتْ عِدَّتُكِ فَآذِنِينِي" , قَالَتْ: فَخَطَبَنِي خُطَّابٌ , فِيهِمْ مُعَاوِيَةُ وَأَبُو جَهْمٍ , فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ مُعَاوِيَةَ تَرِبٌ خَفِيفُ الْحَالِ , وَأَبُو جَهْمٍ يَضْرِبُ النِّسَاءَ أَيْ فِيهِ شِدَّةٌ عَلَى النِّسَاءِ وَلَكِنْ عَلَيْكِ بِأُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ" , أَوْ قَالَ:" انْكِحِي أُسَامَةَ ابْنَ زَيْدٍ" .
حضرت فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ میرے شوہر ابوعمرو بن حفص بن مغیرہ نے ایک دن مجھے طلاق کا پیغام بھیج دیا اور اس سے ساتھ پانچ صاع کی مقدار میں جَو بھی بھیج دئیے، میں نے کہا: میرے پاس خرچ کرنے کے لئے اس کے علاوہ کچھ نہیں ہے اور میں تمہارے گھر ہی کی عدت گزار سکتی ہوں؟ اس نے کہا: نہیں، یہ سن کر میں نے اپنے کپڑے سمیٹے، پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور سارا واقعہ ذکر کیا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”انہوں نے تمہیں کتنی طلاقیں دیں؟“ میں نے بتایا تین طلاقیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انہوں نے سچ کہا، تمہیں کوئی نفقہ نہیں ملے گا اور تم اپنے چچا زاد بھائی ابن ام مکتوم کے گھر میں جا کر عدت گزار لو، کیونکہ ان کی بینائی نہایت کمزور ہو چکی ہے، تم ان کے سامنے بھی اپنے دوپٹے کو اتار سکتی ہو، جب تمہاری عدت گزر جائے تو مجھے بتانا۔“ عدت کے بعد میرے پاس کئی لوگوں نے پیغام نکاح بھیجا جن میں حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ اور ابوجہم رضی اللہ عنہ بھی شامل تھے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”معاویہ تو خاک نشین اور حفیف الحال ہیں، جبکہ ابوجہم عورتوں کو مارتے ہیں (ان کی طبیعت میں سختی ہے) البتہ تم اسامہ بن زید سے نکاح کر لو۔“ [مسند احمد/من مسند القبائل/حدیث: 27320]
حکم دارالسلام: إسناده صحيح، م: 1480
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥فاطمة بنت قيس الفهرية | صحابية | |
👤←👥أبو بكر بن أبي الجهم العدوي، أبو بكر أبو بكر بن أبي الجهم العدوي ← فاطمة بنت قيس الفهرية | ثقة | |
👤←👥سفيان الثوري، أبو عبد الله سفيان الثوري ← أبو بكر بن أبي الجهم العدوي | ثقة حافظ فقيه إمام حجة وربما دلس | |
👤←👥عبد الرحمن بن مهدي العنبري، أبو سعيد عبد الرحمن بن مهدي العنبري ← سفيان الثوري | ثقة ثبت حافظ عارف بالرجال والحديث |
أبو بكر بن أبي الجهم العدوي ← فاطمة بنت قيس الفهرية