مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
27. مسند عبد اللہ بن العباس بن عبد المطلب رضي اللہ عنهما
حدیث نمبر: 3388
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي غَنِيَّةَ ، قَالَ: أَنْبَأَنَا الْعَوَّامُ بْنُ حَوْشَبٍ ، قَالَ: سَأَلْت مُجَاهِدًا عَنْ السَّجْدَةِ الَّتِي فِي ص، فَقَالَ: نَعَمْ، سَأَلْتُ عَنْهَا ابْنَ عَبَّاسٍ ، فَقَالَ: أَتَقْرَأُ هَذِهِ الْآيَةَ وَمِنْ ذُرِّيَّتِهِ دَاوُدَ وَسُلَيْمَانَ وَفِي آخِرِهَا فَبِهُدَاهُمُ اقْتَدِهْ سورة الأنعام آية 84 - 90، قَالَ:" أُمِرَ نَبِيُّكُمْ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَقْتَدِيَ بِدَاوُدَ".
عوام بن حوشب رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے مجاہد رحمہ اللہ سے سورہ ص کے سجدے کے متعلق دریافت کیا، انہوں نے فرمایا کہ ہاں! میں نے یہ مسئلہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا تھا، انہوں نے جواب دیا تھا کہ کیا تم یہ آیت پڑھتے ہو: « ﴿وَمِنْ ذُرِّيَّتِهِ دَاوُودَ وَسُلَيْمَانَ . . . . .﴾ [الأنعام: 84] » ”ان ہی کی اولاد میں سے داوؤد اور سلیمان بھی ہیں . . . . .“ اور اس کے آخر میں ہے کہ « ﴿فَبِهُدَاهُمُ اقْتَدِهْ﴾ [الأنعام:90] » ”آپ ان ہی کے طریقے کی پیروی کیجئے۔“ گویا تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو حضرت داوؤد علیہ السلام کی اقتداء کرنے کا حکم دیا گیا ہے (اور انہوں نے سجدہ کیا تھا لہذا ان کی اقتداء میں سورہ ص کی آیت سجدہ پر سجدہ کیا جائے)۔ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 3388]
حکم دارالسلام: إسناده صحيح، خ: 3421
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عبد الله بن العباس القرشي، أبو العباس | صحابي | |
👤←👥مجاهد بن جبر القرشي، أبو محمد، أبو الحجاج مجاهد بن جبر القرشي ← عبد الله بن العباس القرشي | ثقة إمام في التفسير والعلم | |
👤←👥العوام بن حوشب الشيباني، أبو عيسى العوام بن حوشب الشيباني ← مجاهد بن جبر القرشي | ثقة ثبت | |
👤←👥يحيى بن عبد الملك الخزاعي، أبو زكريا يحيى بن عبد الملك الخزاعي ← العوام بن حوشب الشيباني | ثقة |
Musnad Ahmad Hadith 3388 in Urdu
مجاهد بن جبر القرشي ← عبد الله بن العباس القرشي