🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند الحميدي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الحمیدی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1337)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث نمبر 1064
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1064
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَالِمٌ أَبُو النَّضْرِ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , أَنَّ رَجُلا كَانَ يُهْدِي لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كُلَّ عَامِ رَاوِيَةً مِنْ خَمْرٍ، فَأَهْدَاهَا إِلَيْهِ عَامًا، وَقَدْ حُرِّمَتْ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّهَا قَدْ حُرِّمَتْ، فَقَالَ الرَّجُلُ: أَفَلا أَبِيعُهَا؟ فَقَالَ: إِنَّ الَّذِي حَرَّمَ شُرْبَهَا حَرَّمَ بَيْعَهَا، قَالَ: أَفَلا أُكَارِمُ بِهَا الْيَهُودَ؟ قَالَ: إِنَّ الَّذِي حَرَّمَهَا حَرَّمَ أَنْ يُكَارَمَ بِهَا الْيَهُودُ، قَالَ: فَكَيْفَ أَصْنَعُ بِهَا؟ قَالَ: شُنَّهَا فِي الْبَطْحَاءِ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص ہر سال شراب کا ایک مشکیزہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں تحفے کے طور پر پیش کرتا تھا ایک مرتبہ اس نے اسی طرح وہ تحفہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کیا، تو شراب کو حرام قرار دیا جا چکا تھا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اسے حرام قرار دیا جا چکا ہے۔“ اس شخص نے عرض کی: کیا میں اسے فروخت نہ کروں؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس ذات نے اس کے پینے کو حرام قرار دیا ہے، اس نے اس کی فروخت کو بھی حرام قرار دیا ہے“، تو ان صاحب نے عرض کی: کیا میں یہود کو بغیر معاوضہ کے ویسے ہی دے دوں؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس ذات نے اسے حرام قرار دیا ہے، اس نے اس بات کو بھی حرام قرار دیا ہے کہ اسے یہودیوں کو بغیر معاوضہ کے بھی دیا جائے (بلکہ اسے ضائع کر دو)۔“ ان صاحب نے عرض کی: پھر میں اس کا کیا کروں؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم اسے کھلے میدان میں بہا دو۔“ [مسند الحميدي/حدیث: 1064]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه سعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 822، وأورده ابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 1806، وله شاهد من حديث عبد الله بن عباس، أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 3026، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4944، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2590»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أبو هريرة الدوسيالصحابي الجليل ، حافظ الصحابة
👤←👥[راو موضع إبهام]
New[راو موضع إبهام] ← أبو هريرة الدوسي
👤←👥سالم بن أبي أمية التيمي
Newسالم بن أبي أمية التيمي ← [راو موضع إبهام]
ثقة ثبت ، وكان يرسل
👤←👥سفيان بن عيينة
Newسفيان بن عيينة ← سالم بن أبي أمية التيمي
ثقة حافظ فقيه , إمام حجة إلا أنه تغير حفظه بأخرة , وكان ربما دلس لكن عن الثقات
مسند الحمیدی کی حدیث نمبر 1064 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:1064
فائدہ:
شراب بطور تحفہ قبول کرنا حرمت شراب سے پہلے ممنوع نہیں تھا، اس لیے نبی صلی اللہ علیہ وسلم قبول کرتے جیسا کہ مال زکاۃ و صدقات بھی قبول کرتے اور مستحقین پر خرچ کرتے خود نہیں کھایا اسی طرح قبل از نبوت اور بعد از نبوت آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے شراب کبھی نہیں پی۔
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ شراب حرام ہے، اور اس کی بیع بھی حرام ہے، اور یہ بھی معلوم ہوا کہ شراب کفار کو دینا بھی حرام ہے۔ یادر ہے کہ شراب حرام ہے لیکن ناپاک ہونے کی کوئی دلیل قرآن وحد بیث سے ثابت نہیں ہے، بعض کا شراب کو ناپاک قرار دینا درست نہیں ہے۔
[مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 1065]

Musnad al-Humaydi Hadith 1064 in Urdu