مسند الحميدي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث نمبر 1100
حدیث نمبر: 1100
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ ، عَنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " قَلْبُ الشَّيْخِ شَابٌّ فِي حِبِّ اثْنَيْنِ: حُبِّ الْمَالِ , وَحُبِّ الْحَيَاةِ" , وَرُبَّمَا قَالَ سُفْيَانُ: الْعَيْشِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”بوڑھے آدمی کا دل بھی دو چیزوں کی محبت میں جوان ہوتا ہے مال کی محبت اور زندگی کی محبت۔“ سفیان نامی راوی نے (زندگی کے لئے) بعض اوقات لفظ عیش استعمال کیا ہے۔ [مسند الحميدي/حدیث: 1100]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 6420، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1046، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3219، 3230، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 8026، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 11766، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2338، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 4233، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 6603، وأحمد فى «مسنده» برقم: 8328، 8538، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5946، 5989، 6258»
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أبو هريرة الدوسي | صحابي | |
👤←👥عبد الرحمن بن هرمز الأعرج، أبو داود عبد الرحمن بن هرمز الأعرج ← أبو هريرة الدوسي | ثقة ثبت عالم | |
👤←👥عبد الله بن ذكوان القرشي، أبو عبد الرحمن عبد الله بن ذكوان القرشي ← عبد الرحمن بن هرمز الأعرج | إمام ثقة ثبت | |
👤←👥سفيان بن عيينة الهلالي، أبو محمد سفيان بن عيينة الهلالي ← عبد الله بن ذكوان القرشي | ثقة حافظ حجة |
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح البخاري |
6420
| لا يزال قلب الكبير شابا في اثنتين في حب الدنيا وطول الأمل |
صحيح مسلم |
2411
| قلب الشيخ شاب على حب اثنتين طول الحياة وحب المال |
صحيح مسلم |
2410
| قلب الشيخ شاب على حب اثنتين حب العيش والمال |
جامع الترمذي |
2338
| قلب الشيخ شاب على حب اثنتين طول الحياة وكثرة المال |
سنن ابن ماجه |
4233
| قلب الشيخ شاب في حب اثنتين في حب الحياة وكثرة المال |
صحيفة همام بن منبه |
99
| الشيخ شاب على حب اثنتين طول الحياة وكثرة المال |
مسندالحميدي |
1100
| . |
مسند الحمیدی کی حدیث نمبر 1100 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:1100
فائدہ:
اس حدیث میں بوڑھے آدمی کی حقیقت بیان کی گئی ہے کہ انسان کا جسم اس کے جذبات بوڑھے ہونے کے باوجود مال اور زندگی سے محبت میں جوان ہوتا ہے، یعنی ان دونوں چیزوں کی محبت جوانی کی طرح بڑھاپے میں بھی ستاتی ہے، اور اس کا ہم مشاہدہ بھی کرتے ہیں کہ بوڑھے لوگوں کو مال سے بہت زیادہ محبت ہوتی ہے۔

[مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 1101]
تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 2338
دو چیزوں کی محبت میں بوڑھے کا دل جوان ہوتا ہے: عمر اور مال۔
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دو چیزوں کی محبت میں بوڑھے کا دل جوان رہتا ہے: لمبی زندگی کی محبت، دوسرے مال کی محبت“ ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الزهد/حدیث: 2338]
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دو چیزوں کی محبت میں بوڑھے کا دل جوان رہتا ہے: لمبی زندگی کی محبت، دوسرے مال کی محبت“ ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الزهد/حدیث: 2338]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
مطلب یہ ہے کہ بوڑھے کا دل لمبی عمرکی خواہش اورکثرت مال کی محبت سے سرشارہوتا ہے،
یعنی بوڑھا ہونے کے باوجود اس کے اندرمال کی ہوس اورعمرکی زیادتی کی تمنایہ دونوں خواہشیں جوان ہوتی ہیں۔
وضاحت:
1؎:
مطلب یہ ہے کہ بوڑھے کا دل لمبی عمرکی خواہش اورکثرت مال کی محبت سے سرشارہوتا ہے،
یعنی بوڑھا ہونے کے باوجود اس کے اندرمال کی ہوس اورعمرکی زیادتی کی تمنایہ دونوں خواہشیں جوان ہوتی ہیں۔
[سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2338]
عبد الرحمن بن هرمز الأعرج ← أبو هريرة الدوسي