🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند الحميدي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الحمیدی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1337)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث نمبر 1300
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1300
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ الْمُنْكَدِرِ، يَقُولُ: سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، يَقُولُ:" كَانَتِ الْيَهُودُ، تَقُولُ:" مَنْ أَتَى امْرَأَتَهُ فِي قُبُلِهَا مِنْ دُبُرِهَا، جَاءَ الْوَلَدُ أَحْوَلَ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَكُمْ فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّى شِئْتُمْ سورة البقرة آية 223" .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: یہودی یہ کہا کرتے تھے: جو شخص عورت کی پچھلی طرف سے اس کی اگلی شرمگاہ کی طرف صحبت کرتا ہے، تو اس کے ہاں بھینگا بچہ پیدا ہوتا ہے، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: «نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَكُمْ فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّى شِئْتُمْ» (2-البقرة:223) تمہاری عورتیں تمہارا کھیت ہیں تم اپنے کھیت میں جیسے چاہو آؤ۔ [مسند الحميدي/حدیث: 1300]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 4528، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1435، 1435، 1435، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4166، 4197، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 8924، 8925، 8926، 8927، 10971، 10972، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2163، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2978 م، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1172، 2260، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1925، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 366، 367، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 14212، 14213، 14214، 14215، 14216، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2024»

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥جابر بن عبد الله الأنصاري، أبو محمد، أبو عبد الله، أبو عبد الرحمنصحابي
مسند الحمیدی کی حدیث نمبر 1300 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:1300
فائدہ:
اس حدیث میں آیت ﴿فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّىٰ شِئْتُمْ﴾ کا شان نزول بیان ہوا ہے کہ عورتیں کھیتی ہیں، جماع کے لیے کوئی طریقہ مقرر نہیں ہے، جس طریقے سے چاہیں جماع کر سکتے ہیں، مگر جماع اولاد پیدا کرنے والی جگہ میں ہونا چاہیے، د بر موضع حرث (کھیتی کی جگہ) نہیں ہے، موضع فرث (پاخانے کی جگہ) ہے۔
احادیث میں دبر میں دخول کرنے سے منع کیا گیا ہے، وہ شخص ملعون ہے جو عورت کے پاس اس کی دبر میں جائے۔ [سنن ابي داؤد كتاب النكاح باب فى جامع النكاح: 2162 عن ابي هريرة وصححه الالباني]
[مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 1299]