🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


مسند الحميدي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الحمیدی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1337)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
(قبا کی مسجد میں سلام پر ہاتھ کے اشارے کی روایت)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 148
حَدَّثنا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثنا زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ بِمِنًى، قَالَ: قَالَ ابْنُ عُمَرَ: ذَهَبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى مَسْجِدِ بَنِي عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ بِقُبَاء لِيُصَلِّيَ فِيهِ، فَدَخَلَتْ عَلَيْهِ رِجَالُ الأَنْصَارِ يُسَلِّمُونَ عَلَيْهِ، فَسَأَلْتُ صُهَيْبًا وَكَانَ مَعَهُ: كَيْفَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَرُدُّ عَلَيْهِمْ حِينَ كَانُوا يُسَلِّمُونَ عَلَيْهِ وَهُوَ يُصَلِّي؟ فَقَالَ صُهَيْبٌ: كَانَ يُشِيرُ إِلَيْهِمْ بِيَدِهِ" . قَالَ سُفْيَانُ: فَقُلْتُ لِرَجُلٍ: سَلْهُ أَسَمِعْتَهُ مِنِ ابْنِ عُمَرَ؟ فَقَالَ: يَا أَبَا أُسَامَةَ! أَسَمِعْتَهُ مِنِ ابْنِ عُمَرَ؟ فَقَالَ: أَمَّا أَنَا فَقَدْ كَلَّمْتُهُ وَكَلَّمَنِي , وَلَمْ يَقُلْ: سَمِعْتُهُ مِنْهُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم قبا میں بنو عمرو بن عوف محلے کی مسجد میں تشریف لے گئے تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم وہاں نماز ادا کریں، کچھ انصاری سلام کرنے کے لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ (سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں) میں نے سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا، کیونکہ وہ اس وقت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں کیسے جواب دیا تھا؟ جب ان لوگوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز پڑھنے کے دوران سلام کیا تھا، تو سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ نے بتایا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ہاتھ کے ذریعہ اشارہ کیا تھا۔ [مسند الحميدي/حدیث: 148]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه ابن حبان فى ”صحيحه“: برقم: 2258، وأبو يعلى الموصلي فى ”مسنده“:5638، 5643، وأحمد فى ”مسنده“، برقم: 4657، برقم: 24516،»


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥زيد بن أسلم القرشي، أبو خالد، أبو أسامة، أبو عبد اللهثقة
👤←👥سفيان بن عيينة الهلالي، أبو محمد
Newسفيان بن عيينة الهلالي ← زيد بن أسلم القرشي
ثقة حافظ حجة
مسند الحمیدی کی حدیث نمبر 148 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:148
فائدہ:
اس سے ثابت ہوا کہ اگر جماعت ہو رہی ہو تو باہر سے آنے والا اونچی آواز میں السلام علیکم کہہ سکتا ہے اور نمازی نماز کے اندر ہی اپنے ہاتھ کے اشارے سے جواب دے سکتا ہے۔ بعض لوگوں کا مسجد میں آ کر السلام علیکم کہنے سے منع کرنا قرآن وحدیث کی صریح مخالفت ہے۔ شیخ عبدالولی حقانی رحمہ اللہ کی قیمتی کتاب سلام کے احکام مولا نا عبدالغفور اثری باللہ کیالسلام علیکم کے احکام و آداب۔ میں اس مسئلے پرتفصیلی بحث کی گئی ہے، فجزاہ اللہ خیرا۔
[مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 148]

Musnad al-Humaydi Hadith 148 in Urdu