مسند الحميدي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث نمبر 275
حدیث نمبر: 275
حَدَّثنا سُفْيَانُ ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَجَاءٍ قَالاَ: ثنا ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّ أَبْغَضَ الرِّجَالِ إِلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ الأَلَدُّ الْخَصِمُ" .
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں سب سے زیادہ ناپسندیدہ شخص وہ ہے جو انتہائی جھگڑالو ہو۔“ [مسند الحميدي/حدیث: 275]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، فقد صرح ابن جريج بالتحديث عند ابن حبان وغيره. وأخرجه البخاري فى التفسير 4523، من طريق قبيصة، عن سفيان، بهذا الإسناد وقد استوفينا تخريجه فى صحيح ابن حبان، برقم 5697، قعد إليه إذا رغبت. ونضيف هنا: وأخرجه البيهقي فى الأسماء والصفات ص 501»
الرواة الحديث:
مسند الحمیدی کی حدیث نمبر 275 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:275
فائدہ:
اس حدیث میں زیادہ جھگڑ نے والے کی مذمت بیان کی گئی ہے، جو بات بات پر لڑتا ہے۔ اسلام بھائی چارے کا درس دیتا ہے، ایک دوسرے کے ساتھ نرمی برتنے کا حکم دیتا ہے، بلکہ اللہ تعالیٰ نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہن کا نقشہ قرآن کریم میں اس انداز میں کھینچا ہے: «مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ وَالَّذِينَ مَعَهُ أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ رُحَمَاءُ بَيْنَهُمْ» [48-الفتح:29]

[مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 275]
Musnad al-Humaydi Hadith 275 in Urdu
عبد الله بن أبي مليكة القرشي ← عائشة بنت أبي بكر الصديق