🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند الحميدي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الحمیدی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1337)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث نمبر 493
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 493
حَدَّثنا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثنا الشَّيْبَانِيُّ ، قَالَ:" دَخَلْتُ مَعَ الشَّعْبِيِّ الْمَسْجِدَ، فَقَالَ: هَلْ تَرَى أَحَدَا مِنْ أَصْحَابِنَا نَجْلِسُ إِلَيْهِ؟ هَلْ تَرَى أَبَا حُصَيْنٍ؟ قُلْتُ: لا ثُمَّ نَظَرَ، فَرَأَى يَزِيدَ بْنَ الأَصَمِّ، فَقَالَ: هَلْ لَكَ أَنْ تَجْلِسَ إِلَيْهِ؟ فَإِنَّ خَالَتَهُ مَيْمُونَةُ، فَجَلَسْنَا إِلَيْهِ، فَقَالَ يَزِيدُ بْنُ الأَصَمِّ: ذُكِرَ عِنْدَ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَوْلُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الضَّبِّ:" لا آكُلُهُ وَلا أُحَرِّمُهُ"، فَغَضِبَ، فَقَالَ: مَا بُعِثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلا مُحِلا أَوْ مُحَرِّمًا وَقَدْ أُكِلَ عِنْدَهُ .
شیبانی بیان کرتے ہیں: میں شعمی کے ہمراہ مسجد میں داخل ہوا تو وہ بولے: کیا تمہارے علم میں کوئی ایسا صاحب علم ہے، جس کے پاس جا کر ہم بیٹھیں۔ کیا تم ابوحصین کے پاس جانا چاہو گے، میں نے جواب دیا: جی نہیں۔ پھر انہوں نے جائزہ لیا تو ان کی نظر یزید بن اصم پر پڑی تو وہ بولے: کیا تم ان کے پاس جا کر بیٹھنا چاہو گے، کیونکہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا ان کی خالہ ہیں، تو ہم ان کے پاس جا کر بیٹھ گئے، تو یزید بن اصم نے بتایا: سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے سامنے گوہ کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ذکر کیا گیا۔ کہ میں اسے کھاتا بھی نہیں ہوں اور اسے حرام بھی قرار نہیں دیتا۔ تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما غضبناک ہوئے اور بولے: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو صرف حلال چیزیں بیان کرنے کے لیے اور حرام چیزیں بیان کرنے کے لیے معبوث کیا گیا تھا، اور یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی موجودگی میں کھائی گئی ہے۔ (اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ حلال ہے)۔ [مسند الحميدي/حدیث: 493]
تخریج الحدیث: «‏‏‏‏إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2575، 5389، 5391، 5400، 5402، 5537، 7358، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1945، 1946، 1947، 1948، ومالك فى «الموطأ» برقم: 781، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5221، 5223، 5263، 5267، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 4327، 4328، 4329، 4330، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 4809، 4810، 4811، 4812، 6593، 6619، 6667، 10045، 10046، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3730، 3793، 3794، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3455، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2060، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3241، 3322، 3426»

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عبد الله بن العباس القرشي، أبو العباسصحابي
👤←👥سليمان بن فيروز الشيباني، أبو إسحاق
Newسليمان بن فيروز الشيباني ← عبد الله بن العباس القرشي
ثقة
👤←👥سفيان بن عيينة الهلالي، أبو محمد
Newسفيان بن عيينة الهلالي ← سليمان بن فيروز الشيباني
ثقة حافظ حجة
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
جامع الترمذي
3455
ليس شيء يجزئ مكان الطعام والشراب غير اللبن
جامع الترمذي
3455
من أطعمه الله الطعام فليقل اللهم بارك لنا فيه وأطعمنا خيرا منه من سقاه الله لبنا فليقل اللهم بارك لنا فيه وزدنا منه
سنن أبي داود
3730
إذا أكل أحدكم طعاما فليقل اللهم بارك لنا فيه وأطعمنا خيرا منه إذا سقي لبنا فليقل اللهم بارك لنا فيه وزدنا منه ليس شيء يجزئ من الطعام والشراب إلا اللبن
سنن ابن ماجه
3322
من أطعمه الله طعاما فليقل اللهم بارك لنا فيه وارزقنا خيرا منه من سقاه الله لبنا فليقل اللهم بارك لنا فيه وزدنا منه لا أعلم ما يجزئ من الطعام والشراب إلا اللبن
مسندالحميدي
488
فلما رآها رسول الله صلى الله عليه وسلم تفل ثلاث مرات ولم يأكل منها، وأمرنا أن نأكل
مسندالحميدي
493
لا آكله ولا أحرمه
مسند الحمیدی کی حدیث نمبر 493 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:493
فائدہ:
معلوم ہوا کہ ضب (سانڈ ہ) کھانا حلال ہے۔ تقریری حدیث بھی حجت ہوتی ہے۔
[مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 493]

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 3730
دودھ پی کر کیا دعا پڑھے؟
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں میں ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں تھا کہ اتنے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ خالد بن ولید رضی اللہ عنہ بھی تھے، لوگ دو بھنی ہوئی گوہ دو لکڑیوں پر رکھ کر لائے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں دیکھ کر تھوکا، تو خالد رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میرا خیال ہے اس سے آپ کو گھن (کراہت) ہو رہی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس دودھ لایا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پیا اور فرمایا: جب تم می۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابي داود/كتاب الأشربة /حدیث: 3730]
فوائد ومسائل:

یہ روایت بعض محققین کے نزدیک سندا ضعیف ہے۔
اور بعض کے نزدیک حسن درجے کی ہے۔
جیسا کہ (الصحیحة، حدیث: 2320) میں اس کی وضاحت ہے۔
اور اس طرح مسند احمد کے محققین نے بھی اس رائے کو درست کہا ہے۔
دیکھئے(الموسوعةالحدیثیة: 344/4، 345) لہذا اس حدیث سے معلوم ہوا کہ سانڈا حلال جانور ہے۔
ورنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دستر خوان پر نہ کھایا جاتا۔
البتہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ کھانا پسند نہ تھا۔


عام مترجمین ضب کے معنی سو سمارا اور گوہ کرتے ہیں۔
جو کسی طرح صحیح نہیں۔
سانڈا گھاس کھانے والا جانور ہے۔
جبکہ سو سماریا گوہ مینڈک اور چھپکلیاں وغیرہ کھاتی ہے۔
گوہ کے لئے عرب میں جو نام ہے۔
وہ ورل ہے۔
گوہ سانڈے سے بڑی ہوتی ہے۔
علمائے حیوانات لکھتے ہیں۔
کہ ورل۔
ضب۔
اور وزغ (چھپکلی) شکل وشباہت میں قریب قریب ہوتے ہیں۔
اور احادیث واضح کرتی ہیں کہ چھپکلی وغیرہ کو ماردینا چاہیے۔
جب کہ ضب یعنی سانڈے کا کھانا جائز ہے۔
ورل۔
(گوہ۔
سوسمار) کا کوئی ذکر نہیں ہے۔


اللہ کی ہر نعمت پراس کا شکر کرنا واجب ہے۔
بالخصوص کھانے پینے اور دودھ کے بعد ماثور دعایئں پڑھنا تاکیدی سنت ہے۔
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 3730]

مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث3322
دودھ کا بیان۔
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہا کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس کو اللہ تعالیٰ کھانا کھلائے اسے چاہیئے کہ وہ یوں کہے: «اللهم بارك لنا فيه وارزقنا خيرا منه» اے اللہ! تو ہمارے لیے اس میں برکت عطا کر اور ہمیں اس سے بہتر روزی مزید عطا فرما اور جسے اللہ تعالیٰ دودھ پلائے تو چاہیئے کہ وہ یوں کہے «اللهم بارك لنا فيه وزدنا منه» اے اللہ! تو ہمارے لیے اس میں برکت عطا فرما اور مزید عطا کر کیونکہ سوائے دودھ کے کوئی چیز مجھے نہیں معلوم جو کھانے اور پینے دونوں کے لیے کافی ہو۔‏‏‏‏ [سنن ابن ماجه/كتاب الأطعمة/حدیث: 3322]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا جبکہ شیخ البانی نے اسے دیگر شواہد کی بنا پرحسن قرار دیا نیز مذکورہ روایت مسند احمد میں بھی تفصیل سے مروی ہے اس میں دودھ پینے کی دعا تووہی ہے جو مذکورہ حدیث میں ہے تاہم کھانے کی دعا کے آخری الفاظ مختلف ہیں یعنی (وارزقنا خيرا منه)
کی بجائے(وأطعمنا خيرا منه)
ہیں۔
  مسند احمد کی روایت کوبھی محققین نے شواہد کی بنا پر حسن قرار دیا ہے لہٰذا مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہونے کے باوجود دیگر شواہد کی بنا پر قابل عمل ہے۔
واللہ اعلم۔
 
تفصیل کےلیے دیکھیے: (الموسوعة الحديثية مسند الإمام أحمد: 4/ 345، والصحيحة للألبانى: 5/ 411، 413، حديث: 2320)

(2)
کھانا کھا کر اور دودھ پی کر مذکورہ دعائیں پڑھنا اللہ کی نعمت کااعتراف اور شکر ہے۔

(3)
دودھ اللہ کی ایک خاص نعمت ہے جو ایک مکمل غذا ہے۔
[سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 3322]

الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 3455
کھانا کھا کر کیا پڑھے؟
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ میں اور خالد بن ولید رضی الله عنہ (دونوں) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ام المؤمنین میمونہ رضی الله عنہا کے گھر میں داخل ہوئے، وہ ایک برتن لے کر ہم لوگوں کے پاس آئیں، اس برتن میں دودھ تھا میں آپ کے دائیں جانب بیٹھا ہوا تھا اور خالد آپ کے بائیں طرف تھے، آپ نے دودھ پیا پھر مجھ سے فرمایا: پینے کی باری تو تمہاری ہے، لیکن تم چاہو تو اپنا حق (اپنی باری) خالد بن ولید کو دے دو، میں نے کہا: آپ کا جوٹھا پینے میں اپنے آپ پر میں کسی کو ترجیح نہیں دے سکتا، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جسے اللہ ک۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ترمذي/كتاب الدعوات/حدیث: 3455]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
اے اللہ! ہمیں اس میں برکت اور مزید اس سے اچھا کھلا۔

2؎:
اے اللہ! برکت دے ہمیں اس میں،
اور ہمیں یہ اور زیادہ دے۔

نوٹ:
(سند میں علی بن زید بن جدعان ضعیف ہیں،
لیکن دوسرے طریق سے تقویت پا کر یہ حدیث حسن ہے،
ملاحظہ ہو:
صحیح أبي داؤد رقم: 2320،
والصحیحة: 2320،
وتراجع الألباني: 426)
[سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 3455]

الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 3455
کھانا کھا کر کیا پڑھے؟
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ میں اور خالد بن ولید رضی الله عنہ (دونوں) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ام المؤمنین میمونہ رضی الله عنہا کے گھر میں داخل ہوئے، وہ ایک برتن لے کر ہم لوگوں کے پاس آئیں، اس برتن میں دودھ تھا میں آپ کے دائیں جانب بیٹھا ہوا تھا اور خالد آپ کے بائیں طرف تھے، آپ نے دودھ پیا پھر مجھ سے فرمایا: پینے کی باری تو تمہاری ہے، لیکن تم چاہو تو اپنا حق (اپنی باری) خالد بن ولید کو دے دو، میں نے کہا: آپ کا جوٹھا پینے میں اپنے آپ پر میں کسی کو ترجیح نہیں دے سکتا، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جسے اللہ ک۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ترمذي/كتاب الدعوات/حدیث: 3455]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
اے اللہ! ہمیں اس میں برکت اور مزید اس سے اچھا کھلا۔

2؎:
اے اللہ! برکت دے ہمیں اس میں،
اور ہمیں یہ اور زیادہ دے۔

نوٹ:
(سند میں علی بن زید بن جدعان ضعیف ہیں،
لیکن دوسرے طریق سے تقویت پا کر یہ حدیث حسن ہے،
ملاحظہ ہو:
صحیح أبي داؤد رقم: 2320،
والصحیحة: 2320،
وتراجع الألباني: 426)
[سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 3455]

الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:488
488- سيدنا عبدالله بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اپنی خالہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے ہاں گیا، ہمارے ساتھ سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ بھی تھے۔ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں گزارش کی: یا رسول اللہ ( صلی اللہ علیہ وسلم )! کیا ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں وہ چیز کھانے کے لئے پیش نہ کریں جو ام عفیق نے ہمیں تحفے کے طور پر دی ہے، وہ کچھ بھونی ہوئی گوہ لے آئیں۔ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ملاحظہ کیا، تو تین مرتبہ تھوک پھینکا، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں کھایا نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ہدایت کی کہ ہم۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:488]
فائدہ:
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ کھانے والی چیز میں ایک دوسرے کو تحفے کرتے رہنا چاہیے، اگر اس کوئی کھانے والی چیز پسند نہ آئے یا آدمی کا پہلے ہی پیٹ بھرا ہوا ہو تو وہ کھانا کھانے سے انکار کر سکتا ہے، دودھ کا تحفہ واپس نہیں کرنا چاہیے، اور جب انسان کسی کو تخفہ وغیرہ یا کوئی اور چیز دینا چاہے تو اس کو پہلے دائیں طرف والے کو دینی چاہیے۔ جس کو اللہ تعالیٰ کوئی چیز کھلانا چاہیں تو پھر اس کو روکا نہیں جا سکتا۔
[مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 488]