مسند الحميدي کل احادیث 1337 :حدیث نمبر
کتاب مسند الحميدي تفصیلات

مسند الحميدي
سیدنا عدی بن حاتم طائی رضی اللہ عنہ سے منقول روایات
حدیث نمبر: 941
Save to word اعراب
941 - حدثنا الحميدي قال: ثنا سفيان، عن مجالد، عن الشعبي، عن عدي بن حاتم، قال: سالت رسول الله صلي الله عليه وسلم عن الصوم؟ فقال: «حتي يتبين الخيط الابيض من الخيط الاسود» قال عدي: فاخذت عقالين احدهما ابيض والآخر اسود، فجعلت انظر إليهما، فقال رسول الله صلي الله عليه وسلم شيئا قال سفيان: شيئا لم احفظه، وقال: «إنما هو الليل والنهار» فقيل لسفيان: سمعت هذا عن مجالد؟ قال: «نعم، وكان يحسنه ولكني لم احفظه كله» 941 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، عَنْ مُجَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ، قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الصَّوْمِ؟ فَقَالَ: «حَتَّي يَتَبَيَّنَ الْخَيْطُ الْأَبْيَضُ مِنَ الْخَيْطِ الْأَسْوَدِ» قَالَ عَدِيٌّ: فَأَخَذْتُ عِقَالَيْنِ أَحَدُهُمَا أَبْيَضُ وَالْآخَرُ أَسْوَدُ، فَجَعَلْتُ أَنْظُرُ إِلَيْهِمَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَيْئًا قَالَ سُفْيَانُ: شَيْئًا لَمْ أَحْفَظْهُ، وَقَالَ: «إِنَّمَا هُوَ اللَّيْلُ وَالنَّهَارُ» فَقِيلَ لِسُفْيَانَ: سَمِعْتَ هَذَا عَنْ مُجَالِدٍ؟ قَالَ: «نَعَمْ، وَكَانَ يُحْسِنُهُ وَلَكِنِّي لَمْ أَحْفَظْهُ كُلَّهُ»
941- سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روزے کے بارے میں دریافت کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (یعنی یہ تلاوت کی) جب تک سفیدد ھا گے سے ممتاز نہیں ہوجاتا۔
سیدنا عدی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے دو دھاگے لیے ان میں سے ایک سفید تھا اور دوسرا سیاہ تھا۔ میں ان دونوں کا جائز لیتا رہا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (کچھ ارشاد فرمایا)
سفیان نامی راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے الفاظ مجھے یاد نہیں ہیں بہرحال اس سے مراد رات اور دن تھا۔
سفیان سے دریافت کیاگیا: کیا آپ نے مجاہد کی زبانی یہ بات سنی ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں۔ انہوں نے اسے بڑے اچھے طریقے سے بیان کیا تھا، لیکن میں روایت کے مکمل الفاظ یاد نہیں رکھ سکا۔


تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف لضعف مجالد، ولكن الحديث متفق عليه، فقد أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1916، 4509، 4510، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1090، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1925، 1926، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3462، 3463، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 2168، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 2490، 10954، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2349، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2970، 2970 م، 2971، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1736، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 277، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 8096، وأحمد فى «مسنده» برقم: 19680، 19685»

   صحيح البخاري4510عدي بن حاتمإنك لعريض القفا إن أبصرت الخيطين ثم قال لا بل هو سواد الليل وبياض النهار
   صحيح البخاري4509عدي بن حاتموسادك إذا لعريض أن كان الخيط الأبيض والأسود تحت وسادتك
   صحيح البخاري1916عدي بن حاتمسواد الليل وبياض النهار
   صحيح مسلم2533عدي بن حاتموسادتك لعريض إنما هو سواد الليل وبياض النهار
   جامع الترمذي2971عدي بن حاتمحتى يتبين لكم الخيط الأبيض من الخيط الأسود قال فأخذت عقالين أحدهما أبيض والآخر أسود فجعلت أنظر إليهما فقال لي رسول الله شيئا لم يحفظه سفيان قال إنما هو الليل والنهار
   جامع الترمذي2970عدي بن حاتمذاك بياض النهار من سواد الليل
   سنن أبي داود2349عدي بن حاتموسادك لعريض طويل إنما هو الليل والنهار
   سنن النسائى الصغرى2171عدي بن حاتمسواد الليل وبياض النهار
   مسندالحميدي941عدي بن حاتمحتى يتبين الخيط الأبيض من الخيط الأسود

مسند الحمیدی کی حدیث نمبر 941 کے فوائد و مسائل
  الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:941  
فائدہ:
س حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ بعض دفعہ ہم میں غلطی ہو جاتی ہے فہم وہی معتبر ہے جو قرآن و حدیث کے موافق ہو۔
   مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 940   

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث2171  
´آیت کریمہ «كلوا واشربوا حتى يتبين لكم الخيط الأبيض من الخيط الأسود من الفجر» کی تفسیر۔`
عدی بن حاتم رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے آیت کریمہ: «حتى يتبين لكم الخيط الأبيض من الخيط الأسود‏» کے متعلق سوال کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «خيط الأسود» (سیاہ دھاری) رات کی تاریکی ہے، (اور «خيط الأسود» سفید دھاری) دن کا اجالا ہے۔‏‏‏‏ [سنن نسائي/كتاب الصيام/حدیث: 2171]
اردو حاشہ:
لفظ خَیْط کے معنی دھاگا دھاری کے ہیں مگر یہاں ظاہر معنیٰ مراد نہیں جیسا کہ حضرت عدی رضی اللہ عنہ سمجھے، جب انہوں نے پوچھا تو آپ نے وضاحت فرما دی کہ مطلب یہ ہے کہ رات کے اندھیرے سے صبح کی روشنی نظر آنے لگے اور پھیل جائے۔ اسے طلوع فجر کہا جاتا ہے۔
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 2171   

  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 2349  
´سحری کھانے کے وقت کا بیان۔`
عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب آیت کریمہ «حتى يتبين لكم الخيط الأبيض من الخيط الأسود» یہاں تک کہ صبح کا سفید دھاگا سیاہ دھاگے سے ظاہر ہو جائے (سورۃ البقرہ: ۱۸۷) نازل ہوئی تو میں نے ایک سفید اور ایک کالی رسی لے کر اپنے تکیے کے نیچے (صبح صادق جاننے کی غرض سے) رکھ لی، میں دیکھتا رہا لیکن پتہ نہ چل سکا، میں نے اس کا ذکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا تو آپ ہنس پڑے اور کہنے لگے، تمہارا تکیہ تو بڑا لمبا چوڑا ہے، اس سے مراد رات اور دن ہے۔‏‏‏‏ عثمان کی روایت میں ہے: اس سے مراد رات کی سیاہی اور دن کی سفیدی ہے۔‏‏‏‏ [سنن ابي داود/كتاب الصيام /حدیث: 2349]
فوائد ومسائل:
اس سے معلوم ہوا کہ فہم قرآن کے لیے محض الفاظ کا ترجمہ یا لغوی مفہوم کافی نہیں بلکہ عربی ادب کی فصاحت و بلاغت کے ساتھ ساتھ شارع علیہ السلام کی تشریحات (احادیث) کو مدنظر رکھنا بھی ضروری ہے۔

   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 2349   

  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 2533  
حضرت عدی بن حاتم رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ جب یہ آیت اتری یہاں تک کہ تم پر فجر کا سفید دھاگا سیاہ دھاگے سے نمایاں ہو جائے۔ بقرہ آیت187۔ عدی بن حاتم رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے آپﷺ سے عرض کیا: اے اللہ کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! میں اپنے تکیہ کے نیچے دو رسیاں ایک سفید رنگ کی رسی اور ایک سیاہ رنگ کی رسی رکھ لیتا ہوں تاکہ میں رات اور دن میں امتیاز کر سکوں۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (پھر تو) تمھارا تکیہ بہت چوڑا ہے... (مکمل حدیث اس نمبر پر دیکھیں) [صحيح مسلم، حديث نمبر:2533]
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس آیت مبارکہ کا نزول تو حضرت عدی بن حاتم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اسلام لانے سے بہت پہلے ہو چکا ہے۔
کیونکہ وہ تو نو (9)
یا دس(10)
ہجری کو مسلمان ہوئے جبکہ روزے 2 ہجری میں فرض ہو چکے ہیں۔
اس لیے آیت کے نزول سے مراد ان کو سکھانا اور تعلیم دینا ہے جیسا کہ مسند احمد کی روایت میں اس کی صراحت موجود ہے۔
لیکن انہوں نے عربی محاورہ کو ظاہری معنی پر محمول کیا۔
اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا:
اگر تمہارے تکیہ کے نیچے یا تمہاری گدی اور گردن کے نیچے اگر دن رات سما گئے تو پھر تو تمہارا تکیہ اور گدی بہت چوڑی ہے۔
پھر انہیں بتا دیا۔
اس سے مراد سفید دھاگا نہیں بلکہ رات کی سیاہی اور دن کی روشنی ہے۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 2533   

  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 4509  
4509. حضرت عدی بن حاتم ؓ سے روایت ہے، انہوں نے ایک سفید دھاگا اور سیاہ دھاگا لیا (اور سوتے وقت انہیں اپنے ساتھ رکھ لیا) جب رات کا کچھ حصہ گزر گیا تو انہوں نے دیکھا کہ ان میں کوئی تمیز نہیں ہوئی۔ جب صبح ہوئی انہوں نے کہا: اللہ کے رسول! میں نے اپنے تکیے کے نیچے سفید اور سیاہ دھاگے رکھے تھے (لیکن کچھ پتہ نہیں چلا)۔ آپ ﷺ نے (بطور مذاق) فرمایا: پھر تو تمہارا تکیہ بہت وسیع و عریض ہو گا کہ صبح کا سفید خط اور رات کا سیاہ خط اس کے نیچے آ گیا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:4509]
حدیث حاشیہ:
عدی بن حاتم ؓ آیت کا مطلب یہ سمجھے کہ خیط أبیض اور خیط أسود سے حقیقت میں کالے اور سفید ڈورے مراد ہیں حالانکہ آیت میں کالی اور سفید دھاری سے رات کی تاریکی اور صبح کی روشنی مقصود ہے۔
سفید دھاری جب کھڑی ہوئی نظر آئے تویہ صبح کاذب ہے اور عرض میں جب یہ پھیل جائے تو یہ صبح صادق ہے۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 4509   

  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 4510  
4510. حضرت عدی بن حاتم ؓ ہی سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے عرض کی: اللہ کے رسول! سفید دگاھا سیاہ دھاگے سے جدا ہو اس کا کیا مطلب ہے؟ کیا اس سے حقیقت کے اعتبار سے دو دھاگے مراد ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: اگر تو نے ان دو دھاگوں کو (اپنے تکیے کے نیچے) دیکھا تو پھر تمہاری گدی بہت لمبی چوڑی ہو گی۔ پھر فرمایا: ان سے مراد رات کی تاریکی اور صبح کی سفیدی ہے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:4510]
حدیث حاشیہ:
لفظی ترجمہ یوں ہے تیراسر پیچھے کی طرف سے بہت چوڑا ہے یعنی گدی بہت چوڑی ہے اکثر ایسا آدمی بے وقوف ہوتا ہے۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 4510   

  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 1916  
1916. حضرت عدی بن حاتم ؓ سے روایت ہے انھوں نے فرمایا کہ جب یہ آیت نازل ہوئی: ﴿حَتَّىٰ يَتَبَيَّنَ لَكُمُ﴾ (کھاؤ اور پیو) یہاں تک کہ تمہارے لیے سفید دھاگا، سیاہ دھاگے سے نمایاں ہوجائے۔ تو میں نے ایک سیاہ اور ایک سفید رسی لی، پھر ان دونوں کو اپنے تکیے کے نیچے رکھ لیا اور رات کو اٹھ کر ان کو دیکھتا رہا۔ لیکن مجھے کچھ معلوم نہ ہوسکا۔ چنانچہ میں صبح کے وقت رسول اللہ ﷺ کے پاس گیا اور آپ سے اس کا ذکر کیا تو آپ نے فرمایا: سیاہ دھاگا شب کی سیاہی اور سفید دھاگا صبح کی سفیدی ہے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:1916]
حدیث حاشیہ:
عدی بن حاتم ؓ کو آپ ﷺ کے بتلانے پر حقیت سمجھ میں آئی کہ یہاں صبح کاذب اورصبح صادق مراد ہیں۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 1916   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:1916  
1916. حضرت عدی بن حاتم ؓ سے روایت ہے انھوں نے فرمایا کہ جب یہ آیت نازل ہوئی: ﴿حَتَّىٰ يَتَبَيَّنَ لَكُمُ﴾ (کھاؤ اور پیو) یہاں تک کہ تمہارے لیے سفید دھاگا، سیاہ دھاگے سے نمایاں ہوجائے۔ تو میں نے ایک سیاہ اور ایک سفید رسی لی، پھر ان دونوں کو اپنے تکیے کے نیچے رکھ لیا اور رات کو اٹھ کر ان کو دیکھتا رہا۔ لیکن مجھے کچھ معلوم نہ ہوسکا۔ چنانچہ میں صبح کے وقت رسول اللہ ﷺ کے پاس گیا اور آپ سے اس کا ذکر کیا تو آپ نے فرمایا: سیاہ دھاگا شب کی سیاہی اور سفید دھاگا صبح کی سفیدی ہے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:1916]
حدیث حاشیہ:
(1)
مسلمانوں کے ہاں ابتدائی طور پر روزے کے متعلق یہ دستور تھا کہ وہ اہل کتاب کی طرح شام کو سونے کے بعد روزہ شروع کر دیتے اور آئندہ شام تک کھانے پینے سے پرہیز کرتے، چنانچہ سنن نسائی میں ہے کہ روزہ دار جب شام کا کھانا کھانے سے پہلے سو جاتا تو رات بھر کچھ نہیں کھا سکتا تھا۔
اس آیت کریمہ اور پیش کردہ روایت میں اس ابتدائی دستور کے ختم ہونے کا اعلان ہے۔
(سنن النسائي، الصیام، حدیث: 2170) (2)
حضرت عدی بن حاتم ؓ نے سفید دھاگے اور سیاہ دھاگے کو حقیقت پر محمول کرتے ہوئے دونوں کو اپنے تکیے کے نیچے رکھ لیا لیکن رسول اللہ ﷺ کی وضاحت کے بعد انہیں اصل حقیقت معلوم ہوئی۔
(3)
اس حدیث کے ظاہری الفاظ سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت عدی بن حاتم ؓ اس آیت کے نزول کے وقت حاضر تھے جبکہ حقیقت اس کے خلاف ہے کیونکہ رمضان کی فرضیت دو ہجری میں ہوئی اور حضرت عدی بن حاتم نو یا دس ہجری کو مسلمان ہوئے۔
اس اشکال کا جواب یہ ہے کہ یہاں کچھ عبارت مخذوف ہے، یعنی اس آیت کے نزول کے بعد میں رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر مسلمان ہوا اور شریعت کے احکام سیکھے، اس وقت میں نے سیاہ اور سفید دھاگے اپنے تکیے کے نیچے رکھے۔
اس کی تائید امام احمد بن حنبل کی ایک روایت سے ہوتی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے حضرت عدی بن حاتم ؓ سے فرمایا:
ایسے نماز پڑھو، اس طرح روزہ رکھو، جب سورج غائب ہو جائے تو کھاؤ پیو، پھر سحری کے متعلق مسائل بیان کیے کہ کھاؤ پیو حتی کہ سیاہ دھاگے سے سفید دھاگا نمایاں ہو جائے۔
(مسندأحمد: 377/4، وفتح الباري: 170/4)
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 1916   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:4509  
4509. حضرت عدی بن حاتم ؓ سے روایت ہے، انہوں نے ایک سفید دھاگا اور سیاہ دھاگا لیا (اور سوتے وقت انہیں اپنے ساتھ رکھ لیا) جب رات کا کچھ حصہ گزر گیا تو انہوں نے دیکھا کہ ان میں کوئی تمیز نہیں ہوئی۔ جب صبح ہوئی انہوں نے کہا: اللہ کے رسول! میں نے اپنے تکیے کے نیچے سفید اور سیاہ دھاگے رکھے تھے (لیکن کچھ پتہ نہیں چلا)۔ آپ ﷺ نے (بطور مذاق) فرمایا: پھر تو تمہارا تکیہ بہت وسیع و عریض ہو گا کہ صبح کا سفید خط اور رات کا سیاہ خط اس کے نیچے آ گیا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:4509]
حدیث حاشیہ:

حضرت عدی بن حاتم ؓ آیت کریمہ کا مطلب یہ سمجھے کہ (الْخَيْطُ الأَبْيَضُ)
اور(الْخَيْطِ الأَسْوَدِ)
سے مراد درحقیقت سیاہ اور سفید ڈورے ہیں، حالانکہ آیت مذکورہ میں کالی دھاری سے رات کی تاریکی اور سفید دھاری سے صبح کی روشنی مراد ہے۔
سفید دھاری جب کھڑی نظر آئے تو یہ صبح کاذب اور جب عرض (چوڑائی)
میں پھیل جائے توصبح صادق ہے۔

عرب جب کسی کے متعلق (عَرِيضُ القَفَا)
کہتے ہیں تو اس سے مراد اس کی غبارت اور غفلت ہوتی ہے۔
رسول اللہ ﷺ کا مقصد یہ تھا کہ اگررات اور دن تیرے تکیے کے نیچے آجائیں پھر غفلت کی نیند سوتا ہوگا جو کم عقلی کی علامت ہے۔
اس سے حضرت عدی بن حاتم ؓ کی مذمت مقصود نہیں کیونکہ انھوں نے اہل زبان ہونے کی حیثیت سے فوراً ذہن میں آنے والا مفہوم اخذ کیا۔

اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ اپنی زبان دانی کے بل بوتے پر قرآن کو سمجھنا حماقت کی علامت ہے، اس کے لیے صاحب قرآن کی وضاحت نہایت ضروری ہے۔
واللہ اعلم۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 4509   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:4510  
4510. حضرت عدی بن حاتم ؓ ہی سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے عرض کی: اللہ کے رسول! سفید دگاھا سیاہ دھاگے سے جدا ہو اس کا کیا مطلب ہے؟ کیا اس سے حقیقت کے اعتبار سے دو دھاگے مراد ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: اگر تو نے ان دو دھاگوں کو (اپنے تکیے کے نیچے) دیکھا تو پھر تمہاری گدی بہت لمبی چوڑی ہو گی۔ پھر فرمایا: ان سے مراد رات کی تاریکی اور صبح کی سفیدی ہے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:4510]
حدیث حاشیہ:

حضرت عدی بن حاتم ؓ آیت کریمہ کا مطلب یہ سمجھے کہ (الْخَيْطُ الأَبْيَضُ)
اور(الْخَيْطِ الأَسْوَدِ)
سے مراد درحقیقت سیاہ اور سفید ڈورے ہیں، حالانکہ آیت مذکورہ میں کالی دھاری سے رات کی تاریکی اور سفید دھاری سے صبح کی روشنی مراد ہے۔
سفید دھاری جب کھڑی نظر آئے تو یہ صبح کاذب اور جب عرض (چوڑائی)
میں پھیل جائے توصبح صادق ہے۔

عرب جب کسی کے متعلق (عَرِيضُ القَفَا)
کہتے ہیں تو اس سے مراد اس کی غبارت اور غفلت ہوتی ہے۔
رسول اللہ ﷺ کا مقصد یہ تھا کہ اگررات اور دن تیرے تکیے کے نیچے آجائیں پھر غفلت کی نیند سوتا ہوگا جو کم عقلی کی علامت ہے۔
اس سے حضرت عدی بن حاتم ؓ کی مذمت مقصود نہیں کیونکہ انھوں نے اہل زبان ہونے کی حیثیت سے فوراً ذہن میں آنے والا مفہوم اخذ کیا۔

اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ اپنی زبان دانی کے بل بوتے پر قرآن کو سمجھنا حماقت کی علامت ہے، اس کے لیے صاحب قرآن کی وضاحت نہایت ضروری ہے۔
واللہ اعلم۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 4510   


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.